کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مدرسے میں بچے قرآن مجید کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس مدرسے کے اساتذہ نے ترتیب بنائی ہے کہ بچوں کو ایک کاپی دی ہے جس میں نمازوں کی حاضری لگائی جاتی ہے تا کہ بچوں کو نماز کا پابند کیا جائے ، اور ایک ہفتے کے بعد ان کی حاضریاں چیک کی جاتی ہیں تو ان بچوں میں چند کے پاس کا پیاں نہیں تھیں ، قاری صاحب نے اُن بچوں کو جن کے پاس کاپیاں نہیں تھیں ۳،۲ ڈنڈے مارے اور کاپی لانے کے لیے گھر بھیجا ، وہ بچے کاپی لیکر واپس آگئے تو ان میں سے ایک بچے کا والد آیا اور اس وقت بڑے قاری صاحب خود نہیں تھے تو اس شخص نے چھوٹے قاری صاحب کو مارا اور ان کو گالی دی نعوذ باللہ کہ تمہاری مسجد کو چودوں، تمہارے قرآن کو چودوں اور تمہاری نماز کو چودوں‘‘،ہم بچوں کو گھر سے پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں اور تم ان کو واپس کرتے ہو ، اس دوران مسجد میں اور آدمی تھے ،انہوں نے ان کو منع کیا کہ کیا کہہ رہے ہو ؟ اس شخص نے جواب دیا کہ صحیح کہہ رہا ہوں ، قرآن و حدیث کی روشنی میں اس شخص کے بارے میں بتائیں کہ آیا یہ شخص مسلمان رہا یا نہیں؟جواب عنایت فرمائی۔
قرآن کریم ،نماز ، اور مساجد وغیرہ دوسرے شعائرِ اسلام کی توہین کرنا اور گالی دینا کسی مسلمان کا کام نہیں اور اس سے آدمی دائرہ اسلام سے خارج ہو جا تا ہے، ایسے شخص پر لازم ہے کہ بصدقِ دل توبہ و استغفار اور تجدیدِ ایمان کرے اور گواہان کی موجودگی میں تجدیدِ نکاح بھی کرے ، اور آئندہ کے لیے اس طرح قبیح اور کفریہ حرکات سے اجتناب کرے۔
فی شرح الفقه الاکبر : و فی تتمة الفتاوی : من استخف بالقرآن او بالمسجد او بنحوہ ممایعظم فی الشرع کفر اھ(ص:167)۔
و فی مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر : إذا أنكر آية من القرآن و استخف بالقرآن أو بالمسجد أو بنحوه مما يعظم في الشرع أو عاب شيئا من القرآن أو خطئ أو سخر بآية منه كفر اھ(2/ 507)۔
و فی الھندیة : إذا أطلق الرجل كلمة الكفر عمدا لكنه لم يعتقد الكفر قال بعض أصحابنا لا يكفر و قال بعضهم : يكفر، و هو الصحيح عندي كذا في البحر الرائق۔ و من أتى بلفظة الكفر ، و هو لم يعلم أنها كفر إلا أنه أتى بها عن اختيار يكفر عند عامة العلماء خلافا للبعض ، و لا يعذر بالجهل كذا في الخلاصة : الهازل ، أو المستهزئ إذا تكلم بكفر استخفافاً و استهزاءً و مزاحاً يكون كفرا عند الكل ، و إن كان اعتقاده خلاف ذلك.الخ (2/276)۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1