کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میٹھا کھانا حضور ﷺ کی سنت ہے ؟ یہ کھانا کھانے سے پہلے ہے یا کھانا کھانے کے بعد ؟
میٹھی چیز مطلقاً حضور نبی کریم ﷺ کو پسند تھی اس کا کھانے سے پہلے یا بعد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں لہٰذا جیسے بھی ممکن ہو ، اس کی گنجائش ہے۔
فی المرقاۃ : و عن عائشۃ رضی اﷲ عنہا قالت کان رسول اﷲ ﷺ یحب الحلواء و العسل۔(رواہ البخاری)۔
و دخل فی معنٰی ہذا الحدیث کل ماشابہ الحلواء و العسل من أنواع الماکل اللذیذۃ قال الخطابی و لم یکن حبہ ﷺ لہما علی معنی کثرۃ التشہی و شدۃ نزع النفس لأجلہما و إنما کان ینال منہما اذا حضرا نیلًا صالحًا فیعلم بذالک أنہ یعجبہ۔(ج۸، ص۲۰)۔
استنجاء کے بعد ہاتھ دھونا - باتھ ٹب کو کھانے، پینے کے امور میں بھی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کے آداب 0