کھانے پینے کے آداب

مزاروں کا کھانا کھانا

فتوی نمبر :
60051
| تاریخ :
2006-10-25
آداب / آداب زندگی / کھانے پینے کے آداب

مزاروں کا کھانا کھانا

محترم جناب مفتی صاحب ! مسئلہ یہ ہے کہ ایک صاحب سے دوستی ہے جو بریلوی ہے ،کئی دفعہ ان کے ساتھ عبداللہ شاہ غازی و دیگر مزاروں پر جانا ہوا ، پوچھنا یہ ہے کہ ان مزاروں پر جو کھانا کھلایا جاتاہے، اگر اس میں سے کھالوں تو یہ فعل کیسا ہے ؟آیا مزاروں پر کھلایا جانے والا جو کھانا ہے کیا اس کا کھانا درست ہے ، دوستی کی بناء پر ان کے ساتھ مجھے کھانا پڑجاتا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مزارات پر کھلائے جانے والے کھانوں میں لوگوں کی نیتیں مختلف ہوتی ہیں، جن میں سے بعض تو محض ایصال ثواب کیلیے کھلاتے ہیں جن کا کھانا بلاشبہ حلال ہے اور بعض کی نیت صاحب مزار کا تقرب ہوتا ہے ، جس کی بنا پر اس کا کھانا ’’مااھل به لغیر اللہ‘‘ میں داخل ہونے کی وجہ سے حرام ہے، اس لیے شخص مذکور اور دیگر اہل اسلام کو اس قسم کا مشکوک کھانا کھانے سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی : انما حرم علیکم المیتة و الدم و لحم الخنزیر و مااھل به لغیر اللہ الآية (البقرۃ :173)۔
و فی صحیح البخاری : عن النعمان بن بشير - رضي الله عنه – قال : قال النبي -صلی اللہ علیه وسلم- الحلال بين و الحرام بين و بينهما أمور مشتبهة فمن ترك ما شبه عليه من الإثم كان لما استبان أترك الخ (1/275)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60051کی تصدیق کریں
0     1642
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھانے کے دوران گفتگو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • دعوت کے کھانے کے بعد میزبان کے لئے ہاتھ اٹھاکر دعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کے آداب 0
  • پانی پینے کے آداب

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • دسترخوان پر بیٹھے کھانا کھاتے والے کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیا کھانے کی ایک ڈش حلیم کو دلیم کہنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کے آداب 2
  • کون کونسی دعوتوں کا ثبوت قرآن و حدیث سے ملتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • مکہ اور مدینہ کے کھجور کی گٹھلی کو پھینک دینا خلاف ادب تو نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • حالتِ جنابت میں کھانے پینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیا کھانے کے بعد میٹھا چیز کھانا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • ڈکار آنے پر الحمد اللہ کہنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • زم زم کھڑے ہو کر پینے کی حکمت

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • مزاروں کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیا کھانا کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • میٹھا کھانا حضور ﷺ کی سنت ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • سالن میں کیڑے نکل آنا

    یونیکوڈ   انگلش   کھانے پینے کے آداب 1
  • استنجاء کے بعد ہاتھ دھونا - باتھ ٹب کو کھانے، پینے کے امور میں بھی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • نماز قضاء ہونے کے ڈر سے کھانا چھوڑنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • آب زم زم پینے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیاکھانے کے وقت بسم اللہ پڑھنے سے شیطان شریک نہیں ہوتا ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • پانی پینے کا مسنون طریقہ اور اہل کتاب کے ساتھ ایک پلیٹ میں کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
Related Topics متعلقه موضوعات