کھانے پینے کے آداب

کیا کھانے کے بعد میٹھا چیز کھانا مسنون ہے؟

فتوی نمبر :
6089
| تاریخ :
2020-10-26
آداب / آداب زندگی / کھانے پینے کے آداب

کیا کھانے کے بعد میٹھا چیز کھانا مسنون ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ درج ذیل حدیث کو بطور حوالہ پیش کر کے ایک مفتی صاحب نے کھانا کھانے کے بعد میٹھا کھانے کو مسنون قرار دیا ہے۔
’’حضرت عکراش بن ذوہیب فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریمﷺ کے ساتھ ثرید کھایا جس میں چربی کی بڑی چکناہت تھی، پھر اس کے بعد کھجور نوش فرمائی‘‘۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
حضرت وضاحت فرمائیں کہ کیا مندرجہ بالا حدیث سے کسی محدث یا کسی فقیہ نے کھانے کھانے کے بعد میٹھا کھانے کو مسنون قرار دیا ہے اور کیا اس ایک حدیث سے کھانا کھانے کے بعد میٹھا کھانے کو مسنون قرار دینا درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نبی کریمﷺ کا میٹھی چیز اور شہد کو پسند فرمانا احادیث مبارکہ سے ثابت ہے، اس بناء پر اگر کوئی شخص ان اشیاء کو سنت سمجھ کر کھائے تو اس کا یہ عمل بلاشبہ باعثِ اجر ہے، مگر اس پسندیدگی کو کھانے سے پہلے یا کھانے کے بعد کے ساتھ بطورِ سنت کے مخصوص کر لینا اور استدلال میں مذکور واقعہ پیش کرنا درست نہیں، جبکہ سوال میں جس حدیث مبارکہ کا ذکر ہے وہ آپﷺ کا عام معمول نہیں، بلکہ ایک اتفاقی امر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

سنن الترمذي: عن عائشة قالت: كان النبي - صلى الله عليه وسلم - يحب الحلواء والعسل اه (3/ 337)
وفی مشكاة المصابيح: وعن ابن عباس قال: كان أحب الطعام إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الثريد من الخبز والثريد من الحيس. رواه أبو داود(2/ 1219)
وفی مرقاة المفاتيح: (والثريد من الحيس) : وهو بفتح الحاء المهملة وسكون التحتية فسين مهملة تمر يخلط بأقط وسمن، والأصل فيه الخلط ومن قول الراجز: التمر والسمن جميعا والأقط الحيس إلا أنه لم يختلط(7/ 2719)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الرحیم سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 6089کی تصدیق کریں
0     1186
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھانے کے دوران گفتگو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • دعوت کے کھانے کے بعد میزبان کے لئے ہاتھ اٹھاکر دعاکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کے آداب 0
  • پانی پینے کے آداب

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • دسترخوان پر بیٹھے کھانا کھاتے والے کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیا کھانے کی ایک ڈش حلیم کو دلیم کہنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کے آداب 2
  • کون کونسی دعوتوں کا ثبوت قرآن و حدیث سے ملتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • مکہ اور مدینہ کے کھجور کی گٹھلی کو پھینک دینا خلاف ادب تو نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   کھانے پینے کے آداب 0
  • حالتِ جنابت میں کھانے پینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیا کھانے کے بعد میٹھا چیز کھانا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • ڈکار آنے پر الحمد اللہ کہنا کیساہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • زم زم کھڑے ہو کر پینے کی حکمت

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • مزاروں کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیا کھانا کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • میٹھا کھانا حضور ﷺ کی سنت ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • سالن میں کیڑے نکل آنا

    یونیکوڈ   انگلش   کھانے پینے کے آداب 1
  • استنجاء کے بعد ہاتھ دھونا - باتھ ٹب کو کھانے، پینے کے امور میں بھی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • نماز قضاء ہونے کے ڈر سے کھانا چھوڑنا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • آب زم زم پینے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • کیاکھانے کے وقت بسم اللہ پڑھنے سے شیطان شریک نہیں ہوتا ؟

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
  • پانی پینے کا مسنون طریقہ اور اہل کتاب کے ساتھ ایک پلیٹ میں کھانا

    یونیکوڈ   کھانے پینے کے آداب 0
Related Topics متعلقه موضوعات