کفر و موجب کفر

دعا میں کہنا کہ "یااللہ اب تو آجا‘‘

فتوی نمبر :
60472
| تاریخ :
2011-06-21
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

دعا میں کہنا کہ "یااللہ اب تو آجا‘‘

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص صحیح العقائد اہلِ سنت و الجماعت کا ہے ،لیکن بعض اوقات اپنی بعض دعاؤں میں ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے ’’اے اللہ ہم فقیر ہیں، ہم محتاج ہیں، ہماری مدد فرما، ہم آپ کے دربار یعنی مسجد میں تیرے سامنے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہیں تو دیکھ رہا ہے، اب تو آجا، اب تو آجا،‘‘ لیکن بعض لوگ ( ایک بریلوی صاحب)عالمگیریہ کی ایک عبارت پیش کرتے ہیں جس کا خلاصہ یہ ہے کہ جو اللہ کےلیے مکان ثابت کرے تو وہ کافر ہو جاتا ہے اور مذکور الفاظ’’اب تو آجا ‘‘اس میں بھی اللہ کے لیے مکان ثابت ہوتا ہے لہٰذا کہنے والا کافر ہوگیا۔
اور ایک مسئلہ یہ ہے کہ حدیث شریف میں ہے کہ بندہ جب اللہ کے ایک بالشت قریب ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایک ہاتھ قریب ہو جاتا ہے ۔۔۔الخ ۔
اس کے بارے میں بندہ بہت پریشان ہے، بندہ کی تسلّی کے لیے عالمگیریہ کی عبارت اور مذکور ہ حدیث واضح فرمادیجیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہر وہ کلام جو ظاہرِ نصوص کے مطابق اور کسی صحیح العقیدہ شخص سے صادر ہو اور عالم ہونے کی وجہ سے وہ اس کے صحیح محمل کو بھی سمجھتا ہو ، یا وہ غلبہ حال میں صادر ہوا ہو تو اس پر کفر کا فتویٰ لگانا درست نہیں ہوتا اور چونکہ مذکور جملہ ’’اب تو آجا‘‘ ظاہری نصوص جیسے ’’حدیث نزول إلیٰ السماء اور حدیثِ تقرّب کے مشابہ‘‘ اور صحیح العقیدہ سنی شخص سے منقول ہے ،اس لیے مذکور فتویٰ درست معلوم نہیں ہوتا، تاہم اگر فتاویٰ عالمگیریہ کی متعلقہ عبارت بتصریحِ جلد و صفحہ لکھ کر بھیج دی جائےتو اس پر غور کیا جا سکتا ہے، جبکہ مذکور حدیث میں اتیان ( آنے)سے مراد رحمت و اعانت اور توفیق کے ساتھ آنا ہے، نہ کہ انسانوں وغیرہ کی طرح چل کر آنا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی صحيح مسلم: عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: يقول الله عز و جل: «أنا عند ظن عبدي بي، و أنا معه حين يذكرني، إن ذكرني في نفسه، ذكرته في نفسي، و إن ذكرني في ملإ، ذكرته في ملإ هم خير منهم، و إن تقرب مني شبرا، تقربت إليه ذراعا، و إن تقرب إلي ذراعا، تقربت منه باعا، و إن أتاني يمشي أتيته هرولة اھ(4/ 2061)۔
و فی شرح النووي على مسلم: قَوْلُهُ تَعَالَى وَ أَنَا مَعَهُ حِينَ يَذْكُرُنِي أَيْ مَعَهُ بِالرَّحْمَةِ وَ التَّوْفِيقِ وَ الْهِدَايَةِ وَ الرِّعَايَةِ وَ مَعْنَاهُ مَنْ تَقَرَّبَ إِلَيَّ بِطَاعَتِي تَقَرَّبْتُ إِلَيْهِ بِرَحْمَتِي وَ التَّوْفِيقِ وَ الْإِعَانَةِ وَ إِنْ زَادَ زِدْتُ فَإِنْ أَتَانِي يَمْشِي وَ أَسْرَعَ فِي طَاعَتِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً أَيْ صَبَبْتُ عَلَيْهِ الرَّحْمَةَ وَ سَبَقْتُهُ بِهَا اھ(17/ 2)۔
و فی البحرالرائق: لا یفتی بتکفیر مسلم أمکن حمل کلامه علی محمل حسن اھ( ۵/۱۲۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60472کی تصدیق کریں
0     766
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات