کفر و موجب کفر

مسجد کمیٹی کے صدر کا علماء و طلباءسے متعلق بدگوئی کرنا

فتوی نمبر :
60526
| تاریخ :
2004-07-14
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

مسجد کمیٹی کے صدر کا علماء و طلباءسے متعلق بدگوئی کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری مسجد کی کمیٹی کے صدر صاحب نے بعض علماءِ کرام کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور ان پر بدکاری کا الزام بھی لگایا ہے اور مدرسہ کے مہتمم حضرات کو عیاش کہا اور مدرسہ کے طلباءِ کرام پر بھی تنقید و الزام تراشی کرتے رہتے ہیں ، تو ان کا یہ عمل شرعاً کیساہے؟
نیز فضائلِ اعمال جس کی تعلیم مساجد میں ہوتی ہے، اس کے بارے میں کہا کہ اس میں شرکیہ اور من گھڑت قصے ہیں تو ایسے شخص کا مسجد کمیٹی کا صدر ہونا درست ہے یا نہیں؟ جبکہ اس سے زیادہ متقی لوگ موجود ہیں، تفصیلی جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور کمیٹی صدر سے متعلق جو اُمور ذکر کیے گئے ہیں اگر واقعۃً اُن میں پائے جاتے ہیں تو اس کا اہلِ علم کے بارے میں مذکور رویّہ اختیار کرنا انتہائی ناپسندیدہ او رقبیح ہے اور اس کی وجہ سے وہ بہت سخت گناہ گار ہو رہا ہے اور اگر اس کا یہ طرزِ عمل ذاتی رنجش کے بجائے محض علم دشمنی کی بناء پر ہو تو یہ موجبِ کفر ہے اسی طرح فضائلِ اعمال کے بارے میں اس کا مذکور جملہ کہنا بھی جہالت پر مبنی ہے، ایسا شخص مسجد اور مدرسہ کمیٹی کی صدارت تو کجا ،رکنیت کا بھی اہل نہیں، اہل محلہ کو چاہیے کہ اس کی جگہ کسی ایسے شخص کا انتخاب کریں جو متقی پرہیزگار ہونے کے ساتھ علم اور اہلِ علم سے بھی محبت رکھتا ہو ، اور دین کا خیر خواہ اور اس کی اشاعت کا سچا جذبہ رکھنے والا ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح: و عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: ’’سباب المسلم فسوق و قتاله كفر‘‘ . متفق عليه(3/ 1356)۔
و فی الترغيب و الترهيب: وَ عَن أبي أُمَامَة عَن رَسُول الله - صلى الله عَلَيْهِ وَسلم - قَالَ ثَلَاث لَا يستخف بهم إِلَّا مُنَافِق ذُو الشيبة فِي الْإِسْلَام وَ ذُو الْعلم وَ إِمَام مقسط اھ (1/ 65)۔
و فی البحر الرائق: و یخاف علیه الکفر إذا شتم عالماً أو فقیھا من غیر سبب ظاہرٍ اھ(۵/۱۲۳)۔
و فیه أیضا: و من أبغض العلماء من غیرسبب ظاہر خیف علیه الکفر اھ(۵/۱۲۳)۔
و فیه أیضا: و لو صغر الفقیه أو العلوی قاصدا الأستخفاف بالدین کفر لا إن لم یقصدہ اھ (۵/۱۲۴)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60526کی تصدیق کریں
0     1105
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات