کفر و موجب کفر

علماء اور داڑھی کے متعلق نازبیا الفاظ کہنا

فتوی نمبر :
60543
| تاریخ :
2015-03-12
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

علماء اور داڑھی کے متعلق نازبیا الفاظ کہنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ درجِ ذیل الفاظ پر کوئی کفر آتا ہے یا نہیں؟ میرے گھر والوں نے یہ نامناسب الفاظ علم نہ ہونے کی وجہ سے زبان سے بولے ہیں ، ان کی تحریر لکھ رہا ہوں:
۱۔ مسٹر اے نے رزق میں کمی اور کاروبار نہ چلنے کی وجہ سے یا دوسری پریشانیوں میں مایوسی میں قسمت کو بُرا بھلا کہاہے اور یوں کہاہے کہ’’ میری قسمت بھی چُتّو ہے‘‘ کیا مسٹر اے سے کفر تو نہیں ہو گیا؟
۲۔ مسڑ بی نے مولویوں کو برا بھلا کہا ہے جیسے اکثر لوگ آج کل برا بھلا یا گالی گلوچ دیتے ہیں مسٹر بی سے بھی یہ غلطیاں ہوئی ہیں، لیکن دنیاوی باتوں میں، کسی دینی معاملے میں بالکل برا بھلانہیں کہا نہ گالی گلوچ دی، کیا مسٹر پر کفر لازم آتا ہے یا نہیں؟
۳۔ مسٹر سی کی کسی سے بحث ہوئی دنیاوی مسائل میں اس نے دوسرے فریق کے پیٹھ پیچھے اسے گالیاں دیں اور اس کی داڑھی پر کچھ غلط بولا، اس طرح کہا کہ ’’میں اس کی داڑھی پکڑکر ہاتھ میں دے دوں گا‘‘، پھر ایک بار کہا ’’اس کی داڑھی پکڑ کر اس کی گانڈھ میں دے دوں گا‘‘ ، کیا مسڑ سی سے کوئی کفریہ الفاظ تو نہیں نکل گئے داڑھی کےبارے میں؟
۴۔ مسٹر ڈی نے باتوں میں صرف ہنسی مذاق میں دوسرے مسلمان کو یہودی کہا ، لیکن دل سے بالکل نہیں بولا، بس مذاق میں کہا تو مسڑ ڈی سے کوئی کفر تو نہیں ہوا؟ ان سب نے توبہ بھی کی ہے ،ان میں سے کسی پر کفر لازم تو نہیں آتا، جس سے تجدیدِ ایمان کی ضرورت ہو ؟اگر کفر لازم آتا ہے تو کیاکرنا ہوگا دوبارہ مسلمان ہونے کے لیے ؟ سب شادی شدہ ہیں ، براہِ کرم تمام صورتوں کے جوابات عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور گالم گلوچ اگر چہ بہت سخت گناہ پر مبنی اور خطرناک عمل ہے، مگر اس کی وجہ سے آدمی دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا ،الا یہ کہ اہلِ علم کو گالیاں بکنا ، اس کے علم سے نفرت کی بناء پر ، اور داڑھی کے متعلق مذکور جملے بولنا اس کے استخفاف اور حقیر سمجھنے کی بناء پر ہو تو اس سے آدمی کافر ہو جاتا ہے اور اس کے بعد توبہ و استغفار کے ساتھ تجدیدِ ایمان و نکاح بھی ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی صحيح مسلم: عن عبد الله بن مسعود، قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «سباب المسلم فسوق و قتاله كفر»(1/ 81)۔
و فی الفقه الاکبر: و لا نکفر مسلماً بذنب من الذنوب و إن کانت کبیرة إذا لم یستحلھا و لا نزیل عنه اسم الإیمان و نسمیہ مؤمنا حقیقة و یجوز أن یکون مؤمنافاسقاً غیرکافر اھ(117)۔
و فی الدر المختار: و عزر كل مرتكب منكر أو مؤذي مسلم بغير حق بقول أو فعل شتم (الیٰ قوله)(و عزر) الشاتم (بيا كافر) و هل يكفر إن اعتقد المسلم كافرا؟ نعم و إلا لا، به يفتى شرح وهبانية اھ (4/68)۔
و في جامع الفصولين: قال له إلبس الثياب البيض فإنه سنة النبي صلى الله عليه وسلم فقال آخر لو كان هذا سنته صلى الله عليه وسلم بس مغان دست بردنداذ يلبسون البيض قيل كفر إذا استخف بسنة النبي عليه السلام قال له احلق رأسك وقلم أظافرك فإنه سنة النبي عليه السلام فقال لا أفعل و لو سنة كفر إذا قاله على وجه الإنكار و كذا في سائر السنن خصوصاً في سنة معروفة و ثبوتها متواتر كسواك و نحوه اه (2/ 168)۔
و فی الشامیة: أنه لو علی وجه المزاح یعزر و لو بطریق الحقارة کفر لأنه إھانة أھل العلم کفر علی المختار اھ(4/72)۔
و فی حاشية ابن عابدين: لأن مناط التكفير، و هو التكذيب أو الاستخفاف عند ذلك يكون أما إذا لم يعلم فلا إلا أن يذكر له أهل العلم اھ (4/ 223)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60543کی تصدیق کریں
1     1547
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات