کفر و موجب کفر

قصداً بلاوضو یا حالتِ جنابت میں نماز پڑھنا یا پڑھانا

فتوی نمبر :
60587
| تاریخ :
2003-03-25
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

قصداً بلاوضو یا حالتِ جنابت میں نماز پڑھنا یا پڑھانا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی نے قصداً بغیر وضو کے یا جنابت کی حالت میں نماز پڑھائی ، تو آیا یہ شخص کافر ہوگیا یا نہیں؟ اگر کافر ہوگیا تو اس کا حکم کیا ہے؟ اگر نہیں تو کیا حکم ہے؟ اور ان نماز وں کا کیا ہوگا جو اس نے بغیر وضو کے پڑھائیں ہیں؟ آیا ان کی قضاء کرنی ہوگی یا نہیں؟ اگر قضاء کرنی ہے، لیکن مقتدیوں کا معلوم نہیں ہے ، کون کون سے مقتدی تھے، آیا ایسی صورت میں کیا کرےگا ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں ، عین نوازش ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور شخص کا بلاطہارت یا جنبی ہونے کی حالت میں نماز پڑھانا اگر استخفاف و استہانت (یعنی نماز کو معمولی چیز سمجھنے) کی بناء پر تھا تو اس صورت میں اس کا یہ عمل بلاشبہ موجبِ کفر ہے، اور جن لوگوں نے اس کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے ان کی نماز قطعاً ادا نہیں ہوئی ، اُن سب پر اس نماز کا اعادہ لازم ہے اور شخصِ مذکور پر احتیاطاً تجدیدِایمان و نکاح لازم اور آئندہ کے لیے ایسی ناجائز حرکات سے احتراز بھی لازم ہے اور یہ کہ مقتدیوں میں فقط یہ اعلان کر دے کہ فلاں دن کی فلاں نماز کا اعادہ کر لیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: أن تعمد الصلاة بلا طهر غير مكفر كصلاته لغير القبلة أو مع ثوب نجس، و هو ظاهر المذهب كما في الخانية اه(1/ 81)۔
و فی حاشية ابن عابدين: (قوله: غير مكفر) أشار به إلى الرد على بعض المشايخ، حيث قال المختار أنه يكفر بالصلاة بغير طهارة لا بالصلاة بالثوب النجس و إلى غير القبلة لجواز الأخيرتين حالة العذر بخلاف الأولى فإنه لا يؤتى بها بحال فيكفر. قال الصدر الشهيد: و به نأخذ ذكره في الخلاصة و الذخيرة، و بحث فيه في الحلية بوجهين: أحدهما ما أشار إليه الشارح. ثانيهما أن الجواز بعذر لا يؤثر في عدم الإكفار بلا عذر؛ لأن الموجب للإكفار في هذه المسائل هو الاستهانة، فحيث ثبتت الاستهانة في الكل تساوى الكل في الإكفار، و حيث انتفت منها تساوت في عدمه، و ذلك لأنه ليس حكم الفرض لزوم الكفر بتركه، و إلا كان كل تارك لفرض كافرا، و إنما حكمه لزوم الكفر بجحده بلا شبهة دارئة اهـ ملخصا: أي و الاستخفاف في حكم الجحود. (قوله: كما في الخانية) حيث قال بعد ذكره الخلاف في مسألة الصلاة بلا طهارة و أن الإكفار رواية النوادر. و في ظاهر الرواية لا يكون كفرا، و إنما اختلفوا إذا صلى لا على وجه الاستخفاف بالدين، فإن كان وجه الاستخفاف ينبغي أن يكون كفرا عند الكل. اه (1/ 81)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60587کی تصدیق کریں
0     1429
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات