کفر و موجب کفر

احادیث کی سندوں کا انکار کرنے والا

فتوی نمبر :
60674
| تاریخ :
2003-11-21
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

احادیث کی سندوں کا انکار کرنے والا

کیا فرماتےہیں علماء ِکرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سند دین میں سے ہے، یعنی سند کو ماننا قرآن و حدیث و اجماع کے موافق ہے اور سند کو دین میں سے سمجھنا ، قرآن و حدیث اور اجماع کو ماننا ہے،ہمارے ہاں ایک صاحب کا کہنا ہے کہ سند کو ماننا اور علماءِ محدثین کے اجتہادات، یعنی اسماء الرجال کو ماننا، نہ قرآن میں ہے اور نہ حدیث میں، یعنی یہ کہ سند کے اسماء الرجال کی توثیق اور جرح کو ماننا ، قرآن و حدیث سے موافقت نہیں رکھتا ہے، بلکہ مخالفت رکھتا ہے ، تو ایسےآدمی کی ان بے ہودہ باتوں کا شرعاً کیا حکم ہے؟ اور اس سے تعلقات رکھنے کا کیا حکم ہے؟ اگر ان صاحب کی بات مان لی جائے تو اس سے دین میں بگاڑ پیدا ہوگا اور لوگ احادیث کے منکر ہو جائیں گے ، براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

’’ سند‘‘ دین کا حصہ ہے اور اس کو نظر انداز کرنے سے بگاڑ کا اندیشہ ہے، لیکن کسی وجہ سے ، کسی حدیث کی سند کو صحیح نہ ماننے سے کفر کا حکم لگانا درست نہیں، البتہ کوئی شخص اگر واقعۃً اس قسم کی باتیں کرتا ہو تو اس کا یہ عمل فسق کے زمرے میں ہے، جو انتہائی بُرا ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی صحيح مسلم: قال: سمعت عبدان بن عثمان يقول: سمعت عبد الله بن المبارك، يقول: «الإسناد من الدين، و لولا الإسناد لقال من شاء ما شاء» (1/ 15)۔
و فی صحيح مسلم: عبد الله، يقول: «بيننا و بين القوم القوائم» يعني الإسناد۔(1/ 15)۔
و فی حاشیة صحيح مسلم: (بيننا و بين القوم القوائم) معنى هذا الكلام إن جاء بإسناد صحيح قبلنا حديثه و إلا تركناه فجعل الحديث كالحيوان لا يقوم بغير إسناد كما لا يقوم الحيوان بغير قوائم۔ (1/ 16)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60674کی تصدیق کریں
0     1162
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات