کفر و موجب کفر

"تیری داڑھی اچھی نہیں لگتی" کہنا

فتوی نمبر :
60785
| تاریخ :
2006-12-05
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

"تیری داڑھی اچھی نہیں لگتی" کہنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے بیٹے عمر نے مکمل مسنون داڑھی رکھی ہوئی تھی، زید نے اپنے بیٹے عمر سے کہا کہ مجھے آپ کی یہ داڑھی اچھی نہیں لگتی، دوسری طرف سے عمر داڑھی رکھنے پر اصرار کرتا رہا، آخرکار زید نے عمر کو باندھ لیا اور زبردستی اس کی داڑھی منڈوا کر صاف کردی تو اب پوچھنا یہ ہے کہ زید جیسے شخص کا شریعت میں کیا حکم ہے؟ آیا زید اس عمل سے دائرۂ اسلام سے خارج اور کافر ہوا یا نہیں؟ اور اس کی بیوی کا اس سے نکاح ٹوٹا یا نہیں؟ براہِ کرم جلداز جلد اس مسئلہ میں، شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں راہنمائی فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایک مشت (یعنی مٹھی بھر) تک داڑھی کا بڑھانا باجماعِ امت واجب اور انبیاء ِسابقین اور خصوصاً حضور اکرمﷺ کی سنت ہے اور کسی ادنیٰ سی سنت کی تحقیر یا اُس کے ساتھ مذاق بلاشبہ موجبِ کفر ہے، چہ جائیکہ سنت کی تحقیر کے ساتھ ساتھ زبردستی اُسے ختم بھی کیا جائے، اس لیے شخص مذکو رکا والد اپنے اس ناجائز حرکت اور سنتِ رسول کے ساتھ عداوت کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج اور اس کا نکاح بھی ختم ہوچکا ہے اُس پر لازم ہے کہ اپنے اس گناہ پر اللہ تعالیٰ کےحضور خوب گڑ گڑا کر معافی مانگے، توبہ واستغفار کرے اور آئندہ کے لیے ایسی ناجائز حرکات سے مکمل احتراز بھی کرے اور تجدیدِ ایمان ونکاح بھی کرے، اُمید ہے کہ ربِّ کریم بھی اُسے درگزر فرما دیں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ومنها ما يتعلق بالأنبياء - عليهم الصلاة والسلام – (إلی قوله) أو لم يرض بسنة من سنن المرسلين فقد كفراھ (2/ 263)۔
وفی مختصر اليمانيات المسلولة على الرافضة المخذولة: إذا استخف بسنة أو حديث من أحاديثه عليه الصلاة والسلام كفر. انتهى. (ص: 14)۔
وفی البزازیة: والحاصل أنه إذا استخف بسنة أو حديث من أحاديثه عليه الصلاة والسلام كفر.(۶/۳۲۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60785کی تصدیق کریں
0     1348
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات