کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں برطانیہ میں رہائش پذیر ایک پاکستانی ہوں ، میرے رشتے دار ایک جوڑے کے لیے شادی کی دعوت کرنا چاہتے ہیں ، وہ اس کو ولیمہ کہتے ہیں، اس میں موسیقی، فلم اور عورت اورمرد کا ملاپ ہوگا، اس لیے میں نے اپنی بیوی سے بات کی ہے کہ وہ اس کو ولیمہ کا نام نہ دیں، بلکہ اس کو ایک پارٹی کہیں، کیونکہ یہ سنت طریقے پر نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ کا حکم توڑ رہے ہیں ، مزید یہ کہ اس جوڑے کی شادی چھ ماہ پہلے ہوئی ہے، میرے خیال میں ولیمہ وہ ہے جو سنت طریقے سے ہو۔
پچھلے ہفتہ میری بیوی نے غیر اسلامی پارٹی کا حوالہ دیا اور اس کے لیے ولیمہ کا لفظ استعمال کیا، کہ اگلے ہفتے ہوگا، جیسے ہی اس نے غیر اسلامی پارٹی کے لیے ولیمہ کا لفظ بغیر سوچے سمجھے استعمال کیا ،میں نے فوراً جواب دیا، جس کا میں ہمیشہ افسوس کرتا رہونگا، میں نے پنجابی میں کہا ’’ولیمہ نوں گولی مار‘‘ فوراً ہی مجھے خیال آیا کہ یہ میں نے کیا کہا ہے گو کہ میں محمدؐ کے سنت کے طور پر ولیمہ کا حوالہ نہیں دے رہا تھا، بلکہ اس غیر اسلامی پارٹی کی طرف اشارہ کر رہا تھا جو کچھ لوگ دینے جارہے تھے، اور میں نے صرف ولیمہ کا لفظ استعمال کیا، کیونکہ میری بیوی نے اس کا تذکرہ کیا اور فوری جواب دیا اور میں شریعت کے مقدس قانون کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہت ہی خیال کرتا ہوں،تو اب پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کے الفاظ کہنے سے مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اور کیا اس طرح کے الفاظ کی ادائیگی کفر ہے اور اس بناء پر تجدیدِ نکاح ضروری ہے؟
اگرچہ مذکور الفاظ بہ ظاہر بے ادبی پر محمول ہیں، مگر موقع کی مناسبت سے ان الفاظ کی بناء پر شخصِ مذکور کے نکاح پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوا ، ان کا نکاح حسبِ سابق قائم ہے، تاہم اس پر توبہ و استغفار اور آئندہ کے لیے ایسے الفاظ سے احتراز چاہیے۔
ففی الفتاوى الهندية: وبعض المتأخرين قالوا: إذا قال ذلك على وجه الإهانة كان كفرا، وبدونه لا يكون كفرا. (إلی قوله) ولو قال: أين جه رسم است سبلت بست كردن ودستار بزير كلو آوردن فإن قال ذلك على سبيل الطعن في سنة رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فقد كفر كذا في المحيط. (2/ 265)۔
و فی حاشية ابن عابدين: فقال: وما كان خطأ من الألفاظ و لا يوجب الكفر فقائله يقر على حاله، ولا يؤمر بتجديد النكاح ولكن يؤمر بالاستغفار والرجوع عن ذلك الخ (4/ 247) ۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1