کفر و موجب کفر

”ہاں تومیں کافر ہوں “ان الفاظ کاحکم

فتوی نمبر :
61865
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

”ہاں تومیں کافر ہوں “ان الفاظ کاحکم

میر ا میری بیوی سے کسی بات پے جھگڑا ہو رہا تھا اور وہ مجھے کہہ رہی تھی کہ یہ مووی سے کیا سیکھ لیتے ہو اور میں نے غصہ میں کہا ’’ہاں تومیں کافر ہوں اور ہمارا نکاح بھی فاسد ہو گیا تو چلی جاؤ یہاں سے‘‘ تو اس سے میرا ایمان ختم ہو گیا؟ اور نکاح ٹوٹ گیا؟ اور اگر ایسے ہواتو کیا نکاح دوبارہ نئے طریقہ سے نکاح کرنا ہو گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور : الفاظ " میں کافر ہوں " بلاشبہ کفریہ ہیں اور یہ الفاظ کہنے سے سائل دائرۂ اسلام سے خارج ہو چکا ہے ، لہذا سائل پر لازم ہے کہ اپنے ان کفریہ کلمات پر بصدقِ دل تو بہ کرے اور تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح کرے اور آئندہ اس طرح کے کفریہ کلمات کہنے سے مکمل اجتناب کرے، جبکہ تجدید ِنکاح کا طریقہ کار یہ ہے کہ تجدید ِایمان کے بعد سائل اپنی بیوی کی رضامندی کے ساتھ نیا حق مہر مقرر کر کے دو گواہوں کی موجودگی میں با قاعدہ ایجاب و قبول کرلے چنانچہ اس طرح کرنے سے دونوں میاں بیوی کا نکاح ہو جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی البحرالرائق: وفي الجامع الأصغر إذا أطلق الرجل كلمة الكفر عمدا لكنه لم يعتقد الكفر قال بعض أصحابنا لا يكفر لأن الكفر يتعلق بالضمير ولم يعقد الضمير على الكفر وقال بعضهم يكفر وهو الصحيح عندي لأنه استخف بدينه اهـ.(5/134)-
وفی الھندیة: قال: أنا ملحد يكفر، ولو قال: ما علمت أنه كفر لا يعذر بهذا *رجل تكلم بكلمة زعم القوم أنها كفر، وليست بكفر على الحقيقة، فقيل له كفرت وطلقت امرأتك، فقال: كافر شده كيروزن طلاق شده كير يكفر وتبين منه امرأته كذا في الفصول العمادية.وفي اليتيمة سألت والدي عن رجل قال: أنا فرعون، أو إبليس فحينئذ يكفر كذا في التتارخانية.(2/279)-
وفی البزازیة :ولو ارتد والعیاذباللہ تحرم امراته ویجدد النکاح بعد اسلامه ویعید الحج الخ(6/321)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61865کی تصدیق کریں
0     824
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات