وہ اولاد جوزندگی میں والدین کی خدمت نہ کرے یا وہ اولاد جو ان کو برا بھلاکہے یا وہ اولاد جن کے والدین ان سے تنگ ہوں یا وہ اولاد جن کو والدین نے کہا ہو کہ ان سے ہماراکوئی تعلق نہیں یا ان کا ہماری وراثت میں کوئی حصہ نہیں یا والدین سے قطع تعلق کرنے والی اولاد ہو تو اگر والدین میں سے کسی کا انتقال ہوجائے تو ان اولاد کو , جن کے اوصاف کا اوپر ذکر کیا گیا , وراثت میں حصہ ملے گا یا نہیں؟
والدین اور اولاد کے ایک دوسرے پر حقوق ہیں،البتہ اگراولاد میں سے کوئی بیٹا یا بیٹی والدین کی نافرمان ہو تو اس کا گناہ اور سزا اس کو آخرت میں ملے گی،تاہم وہ بھی دیگر اولاد کی طرح اپنے والد اور والدہ کی اولاد ہے،لہذا مورث کے مرنے کے بعد اس کو دیگر اولاد کی طرح حصہ ملے گا ، شرعاً کسی وارث کا حصہ ختم کرنے کا کسی کو کوئی اختیار نہیں ہے -
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0