میں جرمنی میں رہتا ہوں اور مسجد میں ہوتا ہوں کبھی کبھی یہاں لڑکی اور لڑکا آتے ہیں کہ ہمارا نکاح پڑھ دیں اور مسجد میں بسا اوقات کوئی بندا نہیں ہوتا گواہی کے لیے تو صرف نکاح خواں کی گواہی سے بطور مجبوری نکاح منعقد ہو جاتا ہے؟؟
واضح ہوکہ نکاح کے شرعا درست منعقد ہونے کیلئے مجلس نکاح میں دو عاقل بالغ گواہوں کا موجود ہونا شرط ہے،سائل اگر ان کو ایجاب و قبول کرواتاہو تو مجلس نکاح میں دو عاقل بالغ گواہوں کا موجود ہونا لازم ہے،لہذا سائل کو چاہیے کہ نکاح پڑھاتے وقت گواہوں کا اہتمام کرے،گواہوں کے بغیر نکاح درست نہ ہوگا۔
جھوٹ بول کر تجدیدِ نکاح کے نام سے نکاح کرانا-صحتِ حلالہ کے لئے بغیر انزال کے دخول کا حکم
یونیکوڈ وکیل و گواہ 0