السلام علیکم
میں نوکری کے سلسلے میں اپنی زوجہ کے ساتھ مصر میں رہتا ہوں, چار مہینے پہلے میری زوجہ کا انتقال ہوگیا تھا اور ہماری کوئی اولاد نہیں ہے ہم نے کراچی میں اپنی زوجہ کے نام پر دو فلیٹ خریدے تھے تاکہ یہاں سے جانے کے بعد ان کے کرائے سے گزرا کرسکیں -
سوال یہ ہے کہ کیا میں ان کو اپنے نام ٹرانسفر کرا سکتا ہوں ؟
جی ہاں ! اگرشوہر نے مذکور فلیٹ اپنی کمائی سے خریدے تھے،اور صرف اہلیہ کے نام پر کیے ہوئے تھے،اس کو باقاعدہ مالکانہ حقوق اور قبضہ وغیرہ کے ساتھ تصرف کا اختیار نہیں دیا تھا تو صرف نام کرنےسے یہ فلیٹ سائل کی اہلیہ کی ملک نہیں بنے ،بلکہ مذکور دونوں فلیٹ سائل کی ملکیت ہیں،وہ ان فلیٹوں کو اپنے نام کروانا چاہے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں-
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0