اگر کوئی شخص مرتے وقت دم نکلنے سے پہلے اپنی اولاد کو یہ الفاظ کہے (یاد رہے کہ یہ آخری الفاظ ہیں)
"فراز میں تمھیں عاق کرتا ہوں"
تو شریعت اس بارے میں کیا کہتی ھے؟؟
واضح ہوکہ عاق کرنے سے شرعا کوئی بھی بیٹا یا بیٹی شرعاجائیداد سے عاق نہیں نہیں ہوتی،بلکہ اس عاق کئے گئے بیٹے یا بیٹی کو بھی دیگر ورثاء کی طرح شرعاً مرحوم کے ترکہ میں حصہ ملے گا،لہذا سوال میں مذکور شخص نے مرتے وقت اگرچہ یہ کہہ دیا تھا "فراز میں تمہیں عاق کرتاہوں" لیکن اس سے شرعا مذکور بیٹا عاق شمار نہ ہوگا،بلکہ اس کو بھی دیگر ورثاء کی طرح مرحوم کے ترکے میں حصہ ملے گا۔
باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0