ترجمہ: السلام علیکم! مفتیان کرام آپ حضرات سے مجھے یہ مسئلہ معلوم کرنا ہےکہ میرے والد کے انتقال کو تقریباً سات سال ہو گئے ہیں، انکی ایک دکان اور ایک گھر ہے ، اور ہم لوگ چار بھائی ،آٹھ بہنیں ہیں اور ایک امی جان ہیں، دکان اور مکان کی مالیت تقریباً (16000000)ہے، تو ایک تو یہ ارشاد فرما دیں کہ کس کے حصے میں کتنی رقم آ رہی ہے ، اور دوسری بات جو پوچھنی ہے وہ یہ ہیکہ ہم سب (بہن، بھائی) پراپرٹی سیل کرنے کے حق میں نہیں ہیں ، کیونکہ وہ دکان ہی ہماری آمدنی کا ذریعہ ہے، تو کیا ایسا ممکن ہے کہ ہمارے بھائی اسی دکان میں کام کر کے ہمارے یعنی کہ بہنوں کو حصہ جمع کر کر کے دیتے رہیں ، کیا ایسا کرنا شریعت کی رو سے ممکن ہے، جبکہ اس میں نہ بہنوں کو اعتراض ہو نہ ہی بھائیوں کو،از راہِ کرم ارشاد فرما کر ہماری مشکل حل فرمائیں۔شکریہ
سائل کے والد نے اپنے ترکے میں جو مکان اور دکان چھوڑی ہے،اسمیں مرحوم کے بیٹوں کی طرح بیٹیاں(سائلہ کی بہنیں)بھی اپنے شرعی حصوں کے بقدر حقدار ہیں،لہٰذا سائلہ کی بہنیں اگر دکان اور مکان سے اپنے حصے کے عوض رقم لینے پر رضامند نہ ہوں تو سائلہ کے بھائیوں کیلئے انہیں رقم لینے پر مجبور کرنا جائز نہ ہو گا،البتہ اگر بہنیں اپنے حصوں کے عوض رقم لینے پر بخوشی رضامند ہوں تو شرعاً ایسا کرنا بھی جائز اور درست ہو گا۔
اسکے بعد واضح ہو کہ سائلہ کے والدِ مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اسکے مذکور ورثاء میں اس طرح تقسیم کیا جائے گا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ذاتی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی، زیورات، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان چھوڑا ہے، اسمیں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اسکے بعد دیکھیں کہ اگرمرحوم کے ذمہ کوئی قرض یا بیوہ کا حق مہر واجب الادا ہو تو اسکی ادائیگی کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(1/3) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں، اُسکے بعد جو کچھ بچ جائے اسکےکل ایک سو اٹھائیس(128) حصے بنائے جائیں،جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو سولہ(16)حصے، ہر ایک بیٹے کو چودہ(14) حصے اور ہر ایک بیٹی کو سات(7) حصے دیے جائیں -
کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1