احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم میں کسی وارث کا دوسرے ورثاء کے حصص خریدنا

فتوی نمبر :
65995
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم میں کسی وارث کا دوسرے ورثاء کے حصص خریدنا

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چار لوگ آپس میں ترکہ تقسیم کررہے ہیں ان میں انکی ایک مشترکہ گاڑی بھی ہے اور ایک سرکاری ملازم بھی, اب وہ ملازم تینوں سے کہتا ہے کہ آپ لوگ گاڑی مجھے دیدیں میں آپکو ہر ماہ اپنی تنخواہ سے بیس بیس ہزار دیتا رہوںگا , گاڑی کی قیمت پوری ہونے تک ،کیا ایسا کرنا درست ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور گاڑی بھی اگر ترکہ کی ہو ،تو اس میں تمام ورثاء اپنے حصوں کے بقدر حقدار ہیں ،لہذا ورثاء میں سے اگر کوئی وارث ، مذکور گاڑی میں باقی افراد کےحصص خرید کرانہیں قسطوار رقم ادا کرے اور باقی ورثاء سارے عاقل و بالغ ہوں، تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ،تاہم اگر سائل کو اس کے متعلق کوئی شبہ ہو تو اس کی وضاحت کرکے سوال دوبارہ ای میل کردے ،اس پرغور و فکر کے بعد ان شاء اللہ اس کے متعلق حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدرالمختار : (و لزم تأجيل كل دين) إن قبل المديون (إلا) في سبع على ما في مدينات الأشباه , بدلي صرف و سلم(5/157)۔
و فی ردالمحتار : مطلب في تأجيل الدين (قوله : و لزم تأجيل كل دين) الدين ما وجب في الذمة بعقد أو استهلاك ، و ما صار في ذمته دينا باستقراضه فهو أعم من القرض ، كذا في الكفاية(5/157)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65995کی تصدیق کریں
0     546
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات