مفتی صاحب! اس مسئلہ کے بارے میں میری راہ نمائی کریں کہ لوگ میت کو غسل دینے اور کفن دینے سے پہلے تعزیت کرنا شروع کر دیتے ہیں، شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟
تدفین سے پہلے بھی تعزیت جائز ہے، اگرچہ بہتر یہی ہے کہ میت کو دفن کرنے کے بعد تعزیت کی جائے۔
فی حاشية ابن عابدين: وهي بعد الدفن أفضل منها قبله لأن أهل الميت مشغولون قبل الدفن بتجهيزه ولأن وحشتهم بعد الدفن لفراقه أكثر، وهذا إذا لم ير منهم جزع شديد، وإلا قدمت لتسكينهم اھ (2/ 241)۔