احکام وراثت

صرف کاغذات میں مکان بیوی کے نام کردینے سے, اس میں وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
66410
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

صرف کاغذات میں مکان بیوی کے نام کردینے سے, اس میں وراثت کا حکم

السلام علیکم !
ہمارے والد صاحب کا انتقال 2015 میں ہو گیا تھا اور انتقال سے پہلے ہی انہوں نے ہمارا جو موجودہ مکان ہے، وہ ہماری والدہ یعنی اپنی بیوی کے نام پر منتقل کروا دیا تھا اور ان کی ملکیت میں شامل کر دیا تھا ابھی ہماری والدہ الحمدللہ حیات سے اور ہوش و حواس سے ہیں, ان کے ہوش و حواس میں رہتے ہوئے کیا یہ مکان ہم تین بھائی اور ایک بہن سیل کر کے اس کی رقم آپس میں تقسیم کر سکتے ہیں وراثت کے طور پر؟ اور اگر تقسیم کر سکتے ہیں تو یہ تقسیم کرنے کی کیا شرعی حیثیت ہے اس سلسلے میں مجھے مسئلے کا حل پتہ کرنا ہے , مکان کو سیل کرنے کے لئے ہماری والدہ یا ان کےدستخط بہت ضروری ہیں اور وہ اس دستخط کرنے پہ راضی نہیں ہے ، اگر والدہ سے کسی نے کسی بھی طریقے سے دستخط کروایا تو بعد میں اس کا ذمہ دار کون ہوگا ؟ دستخط کروانے کا جو جرم ہوگا وہ کس کے اوپر ہوگا .

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ سائل کے والدِمرحوم نے مذکو ر مکان اپنی بیوی (سائل کی والدہ ) کے فقط نام کروایا تھا، یا مرحوم نے اپنی زندگی میں یہ مکان ہبہ (اگفٹ)کرکے اس پر اسے باضابطہ مالکانہ قبضہ بھی دیدیاتھا ؟ تاکہ اس کے مطابق جواب دیاجاتا -
تاہم اگر سائل کے والدِمرحو م نے مذکور مکان سرکاری کاغذات میں اپنی بیوی کے نام کرانے کے ساتھ اسے یہ مکان باضابطہ مالکانہ قبضے کیساتھ دیدیا تھا توایسی صورت میں شرعاً سائل کی والدہ اس مکان کی مالک شمار ہوگی ، اب والدہ کی زندگی میں سائل یااس کے دوسرے بہن بھائیوں کیلئے والدہ کی اجازت کے بغیر اس مکان کو فروخت کردینا یا کسی طرح دھوکہ دہی اور جعلسازی سے والد ہ سے دستخط لیکر اسکی رضامندی کو ظاہرکرنا قطعاً جائز اور درست نہ ہوگا ، البتہ اگر سوال کی نوعیت مختلف ہوتو اس کی مکمل تفصیل لکھ کرسوال دوبارہ ای میل کردیا جائے اس پر غور و فکر کے بعد ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

الدرالمختار:(و تتم) الهبة (بالقبض) الكامل (و لو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) و الأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها ،(5/690)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66410کی تصدیق کریں
0     1067
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات