احکام وراثت

بھائی کی جانب سے ترکہ میں چھوڑےگئےکاروبار میں ا ضافہ کا حکم

فتوی نمبر :
66823
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بھائی کی جانب سے ترکہ میں چھوڑےگئےکاروبار میں ا ضافہ کا حکم

میرے والد کے انتقال کو 28 سال، اور میری والدہ کے انتقال کو 2 سال ہو گئے ہیں،میرے بڑے بھائی نے والد کے کاروبار کو بڑھایا ،بلکہ میرے والد کا کاروبار سنبھالتے ہوئے دوسرا کاروبار بھی کیا ، اور وہ کاروبار ابھی بھی جاری ہے، اور اسی طرح میرے والد کی جائیداد میں بھی کاروبار کی طرح اضافہ کیا ہے ، ہم دس بہن اور بھائی میں سے پا نچ بہن ہیں ، اور بھائی نے اپنی شادی بھی خود اسی کاروبار سے کی ، میرا سوال یہ ہے کہ اب وراثت تقسیم ہوتی ہے ،تو وراثت صرف اسی چیز کی تقسیم ہوگئی ، جو میرے والد صاحب چھوڑ کر گئے ہیں ، یا جو میرے بھائی نے کاروبار میں , اور جائیداد میں اضافہ کیا ، اس میں تقسیم ہوگی ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے والدِ مرحوم نے بوقتِ انتقال ذاتی کاروبار کی صورت میں جو ترکہ چھوڑا تھا ، وہ اور اس کے بعد سائلہ کے بڑے بھائی نے سربراہ ہونے کی حیثیت سے اپنی محنت اور کوششوں سے مشترکہ مقاصد کے لئے اس کاروبار کو ترقی دے کر اس میں جو اضافہ کیا ، وہ سارا کا سارا مرحوم کا ترکہ شمار ہوگا ، جو کہ تمام ورثا ء میں حسبِ حصص شرعیہ تقسیم ہوگا ، البتہ والدِ مرحوم کے ترکے کے علاوہ سائلہ کے بڑے بھائی نے اپنے ذاتی سرمایہ سے مستقل طور پر جو اپنا ذاتی کاروبار کیا ہے ، وہ سائلہ کے بڑے بھائی کی ملکیت ہے ، اس میں شرعاً اس کے دیگر بہن بھائیوں کا حصہ نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مجلة الاحکام : تَقْسِيمُ حَاصِلَاتِ الْأَمْوَالِ الْمُشْتَرَكَةِ فِي شَرِكَةِ الْمِلْكِ بَيْنَ أَصْحَابِهِمْ بِنِسْبَةِ حِصَصِهِمْ . فَلِذَلِكَ إذَا شُرِطَ لِأَحَدِ الشُّرَكَاءِ حِصَّةٌ أَكْثَرُ مِنْ حِصَّتِهِ مِنْ لَبَنِ الْحَيَوَانِ الْمُشْتَرَكِ أَوْ نِتَاجِهِ لَا يَصِحُّ . (الْمَادَّةُ 1073)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66823کی تصدیق کریں
0     779
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات