کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والدین کا انتقال ہوچکا ہے،ان کا ایک گھر تھا ،جو پچیس لاکھ میں فروخت ہوا ہے،والدین کے ورثاء میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں موجود تھیں،پھر ایک بیٹے نثار احمدکا انتقال ہوا، جس کے ورثاء میں دو بیٹیاں ، تین بھائی اور تین بہنیں موجود ہیں ،نثار کی بیوی کا انتقال پہلے ہی ہوچکا تھا۔
نوٹ:والدین نے بڑے بھائی کو زندگی میں ہی حصہ دے دیا تھا،تو کیا اب مذکور ترکہ کی تقسیم میں اس کو حصہ ملے گا یا نہیں؟مذکور بڑا بھائی ابھی تک حیات ہے ،لہذا مذکور ترکہ کی تقسیم تمام ورثاء میں کس تناسب سے ہوگی،سائلہ کے بڑے بھائی والدین کی زندگی میں والدین سے الگ ہونے کی وجہ سے والد صاحب نے ان کو ان کا حصۂ ترکہ باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ اس کو دے دیا تھا۔
سائلہ کے بڑے بھائی کو ان کے والدِ مرحوم نے اگرچہ اپنی زندگی میں اپنی جائیداد میں سے حصہ دیدیا تھا،لیکن اس کی وجہ سے وہ شرعاً والدِ مرحوم کے ترکے میں اپنے شرعی حصے کے بقدر حقدار ہوگا، البتہ سائلہ کے بڑے بھائی کو جو حصہ ملاہے،وہ اگر ترکے میں اسے ملنے والے حصے کے بقدر یا اس سے زیادہ ہوتو اسے چاہئیے کہ اب والدِ مرحوم کے ترکے میں سے اپنا حصہ لینے کے بجائے اس کو اپنے بہن بھائیوں پر تقسیم کردے۔
اس کے بعد واضح ہوکہ سائلہ کے والدِ مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے مذکور ورثاء کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگاکہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جوکچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد،سونا، چاندی،زیورات،نقد رقم اورہر قسم کاچھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ،اس میں سے سب سے پہلےمرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر ان کے ذمہ کچھ قرض واجب الاداہوتو وہ ادا کریں،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر انہوں نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(1/3)حصے کی حد تک اس پر عمل کریں،اس کے بعد جو کچھ بچ جائے،اس کے کل (297) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم کےہر بیٹے کو اٹھاون(58) حصے ، ہر بیٹی کو انتیس (29) حصے ،جبکہ مرحوم کی ہر پوتی کو اٹھارہ (18) حصے دیے جائیں ۔
کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1