کفر و موجب کفر

شوہر کے کفریہ جملوں کا حکم

فتوی نمبر :
67501
| تاریخ :
0000-00-00
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

شوہر کے کفریہ جملوں کا حکم

ترجمہ:میرے شوہر کافی عرصے سے کفریہ کلمات نکالتے ہیں،اور تقریباًروز اسطرح کی باتیں اور بحث ہوتی ہے کہ" دنیا میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اللہ کروا رہا ہے،اور اللہ اس پر راضی ہے، اور خوش ہے ان لوگوں سے جو غلط کام کرتے ہیں، جبھی ان کو اتنا نواز رہا ہے،اللہ نے ہم سے دشمنی رکھی ہوئی ہے، ہم نے کیا بگاڑا ہے اسکا"، آخرت کی بات کروں تو کہتے ہیں وہ تو بعد کی بات ہے،وہ تو الگ بات ہے،اس میں بھی اللہ ان سب کو معاف کر کے جنت میں ڈال دیگا،اور ہم جہنم میں بیٹھے ہوں گے،کیوں کہ ہم نے زبان سے کچھ کہہ دیا غلط ،باقی سب اتنا اتنا برا کام کر رہے ہیں، اور اللہ ان سے خوش ہے"، لاسٹ ٹائم (Last time) تو کہا ہے کہ "مجھ سے شرط لگا لو , سارے برے لوگ جنت میں ہونگے"، یہ بھی کہا ہے کہ وہ (اللہ) جو بھی کرے اور ہم کچھ کہہ بھی نہیں سکتے ،یہ تو غنڈہ گردی ہے"،روکنے پے اور بڑھتے ہیں،ذہنی طور پر صحیح ہیں،صرف غصہ بڑھا ہوا ہے،کیوں کہ انکے کام اٹک جاتے ہیں،معاشی طور پر پریشان رہتے ہیں،مجھے بتائیں میں کیا کروں،دو چھوٹے بچے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو تو سوال میں درج کردہ کلمات کیوجہ سے سائلہ کا شوہر دائرۂ اسلام سے خارج ہو چکا ہے، اس پر لازم ہے کی دوبارہ کلمہ پڑھ کر تجدیدِ ایمان کر کے تجدیدِ نکاح بھی کرے،اور اسکے ساتھ ساتھ اپنے اس عمل پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کر کے آئندہ کےلئے ایسے کفریہ کلمات کہنے سےمکمل اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الہندیة : (و منها ما يتعلق بذات الله تعالى و صفاته و غير ذلك) يكفر إذا وصف الله تعالى بما لا يليق به ، أو سخر باسم من أسمائه ، أو بأمر من أوامره ، أو نكر وعده و وعيده ، أو جعل له شريكا ، أو ولدا ، أو زوجة ، أو نسبه إلى الجهل ، أو العجز ، أو النقص و يكفر بقوله يجوز أن يفعل الله تعالى فعلا لا حكمة فيه و يكفر إن اعتقد أن الله تعالى يرضى بالكفر كذا في البحر الرائق (2/258)۔
و فیہ ایضاً : قال أبو حفص-رحمه الله تعالى-من نسب الله تعالٰى إلى الجور فقد كفر كذا في الفصول العمادية (2/259)-
و فیہ ایضاً : فقير قال في شدة فقره : فلان هم بنده است باچنداں نعمت و من هم بنده درچنديں رنج باري ايں چنيں عدل باشد كفر . (2/262)۔
و فی ردالمحتار : أن ما يكون كفرا اتفاقا يبطل العمل و النكاح ، و ما فيه خلاف يؤمر بالاستغفار و التوبة و تجديد النكاح و ظاهره أنه أمر احتياط . (4/230)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67501کی تصدیق کریں
0     948
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات