میری شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں ،شادی کے پہلے دن سے بہت مسائل ہیں ،شادی کے تیسرے مہینے میں گھر گئی تھی، جس کے بعد میری کمر کی ہڈی ٹوٹ گئی ،کچھ عرصے بعد معلوم ہوا کہ میرے سسرال میں جو جنات ہیں انہوں نے گرایا تھا ،ابھی دسمبر 2022 میں معلوم ہوا کہ مجھ پہ کالا جادو کیا جارہا ہے ،جس کی وجہ سے یہ سب ہوا ہے اور میری صحت ختم ہو رہی ہے ،حال یہ ہو گیا تھا کہ خون کی قے ہو رہی تھی اورناک ،کان سے خون آتا تھا ،بہت سے علماء حضرات سے ملی اور معلوم ہوا کہ میرے شوہر اور ان کے والدین ہی اس کالے جادو کے پیچھے ہیں, میں خاموش رہی، یقین نہیں آیا ،ابھی 9 اگست 2023 کو میں اپنے والدین کے ساتھ عمرہ پہ گئی تھی ،وہاں پہ کچھ اشارہ ملا اور استخارہ بھی کیا، جس میں اس رشتہ کیلئے" نہ" آئی ہے ،اب مسئلہ یہ ہے کہ استخارہ کا جواب کوئی نہیں مان رہا ،میرے شوہر اور ان کے والدین کسی صورت نہیں مان رہے ،استخارہ اور نہ ہی یہ کہ کالا جادو انہوں نے کروایا ہے ،وہ مجھے ہی گالیاں دے رہے ہیں ،سوال میرا یہ ہے کہ کیا کالا جادو کرنے والا اسلام کے دائرہ سے خارج ہوجاتا ہے ؟ اس صورت میں کیا میرا نکاح ا ب بھی قائم ہے ؟ اگر نہیں تو عدت کا کیا حساب ہوگا ؟ اور اگر شوہر یا ان کے والدین مسلسل انکاری ہوں اور آپ کو جھوٹا مان رہے ہوں تو اس صورت میں کیا کرنا چاہیئے ؟ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں ،میں بہت پریشان ہوں ،میرا ایک دس ماہ کا بیٹا ہے , میرا نام جویریہ طارق ،شوہر کا نام محمد فیصل ،میری والدہ مشکور فاطمہ ، جواب کی منتظر ہوں گی۔
سائلہ کیلئے استخارہ اور عاملوں کی بات پراعتبارکرکے اپنے شوہر اور اس کے والدین کو مجرم ٹھہرانا شرعاً درست نہیں ، جب تک کہ وہ خود اقرار نہ کرلیں یا شرعی شہادت یعنی گواہوں سے ان کا جرم ثابت نہ ہوجائے ،لہذا سائلہ کو چاہیئے کہ اپنے شوہر اور اس کے والدین پر الزام لگانے کے بجائے پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام کرتے ہوئے گناہوں سے بچنے کا پختہ عزم کرے اور اس کے ساتھ ساتھ درجِ ذیل عمل کا اہتمام کرے ،ان شاء اللہ ضرور افاقہ ہوگا ،عمل یہ ہے کہ اول و آخر درود شریف پڑھ کر درجِ ذیل آیات سات مرتبہ پڑھ کر چھری پر دم کرے پھر اسی چھری سے پانی کو تین مرتبہ کاٹ کرخود پیے اور اپنے آپ پر اور اپنے بستر پر اور گھر کے چاروں کونوں پر اس پانی کا چھڑکاؤ کرے اور تاصحت یابی اس عمل کو کرتی رہے ،آیات یہ ہیں فَلَمَّا أَلْقَوْا قَالَ مُوسَى مَا جِئْتُمْ بِهِ السِّحْرُ إِنَّ اللَّهَ سَيُبْطِلُهُ إِنَّ اللَّهَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِينَ ، وَيُحِقُّ اللَّهُ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ (یونس:81،82 الآیۃ) -
نیز منزل کا بھی صبح و شام اہتمام کرے،ان شاء اللہ امید ہے کہ اس سے فائدہ ہوگا ۔(ماخوذ از تبویب)
کما فی مبسوط للسرخسی : (قال) «البينة على المدعي و اليمين على من أنكر» و هذا اللفظ مروي عن رسول الله - صلى الله عليه و سلم – (16/61)۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1