سوال:اسلام علیکم محترم 1-کیا قرآن کریم کی تلاوت دیکھ کر پڑھنا بغیر وضو جائز ھے ۔ 2-کیا قرآن پاک کی تلاوت جوتا پہن کر کی جا سکتی ھے جبکہ کوی عذر نہیں براہ کرم قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمایے گا اگر ممکن ھو سکے تو آیت نمبر یا حدیث نمبر ریفرنس بھی عطا فرما دیجیے گا ۔ جزاک اللہ واسلام سلمان سرور
جواب سے پہلے بطور تمہید یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے، کہ ہرمسئلہ کا ذکر صراحتا قرآن یا حدیث میں نہیں ہوتا، کہ جواب دیتے وقت بطور ریفرنس آیت نمبر یا حدیث نمبر درج کرلیاجائے، بلکہ بسا اوقات فقہائے کرام قرآن وسنت کی نصوص کو سامنے رکھ کر اس سے احکام مستنبط کرتے ہیں، جس میں بطور حوالہ فقہائے کرام کی عبارت درج کی جاتی ہے۔جہاں تک سائل کے سوال کا تعلق ہے وہ بھی فقہی نوعیت کا ہےاور اس پر بھی بطور حوالہ فقہی عبارات ہی درج ہوں گی۔
لہذا فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق بغیر وضو کے زبانی طورپر قران کریم کی تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں، اسی طرح اگر قرآن کریم کو ہاتھ لگائے بغیر کسی کپڑے وغیرہ کے ذریعہ اس کے اوراق کو پلٹا جائے، تو بھی دیکھ کر بغیر وضو کے تلاوت کی جاسکتی ہے، تاہم بغیر وضو کے قرآن کریم کو ہاتھ لگانا شرعادرست نہیں۔اسی طرح جوتے پہن کر بھی قرآن کریم کی تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، تاہم اگر کوئی ادباجوتے اتار کرتلاوت کرلے تو یہ زیادہ بہترہے۔
ففی خلاصة الفتاویٰ:
"ولایکره للمحدث قراءة القرآن عن ظهر القلب". اھ ( 104/1)
وفی الفتاوی الھندیۃ:
ولا بأس بالقراء ة راکبا وماشیا إذا لم یکن ذلک الموضع معدًّا للنجاسة․․․ کذا ف القنیة ( ۵/۳۱۶)
موبائل میں گانے بھرے ہوئے ہوں تو اس میں تلاوت بھروا سکتے ہیں یا نہیں؟
یونیکوڈ قرآن و حدیث کے آداب و احکام 0