مفسدات نماز

قضاء نماز میں ثنا ، تسبیحات اور قیام ترک کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
67898
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / مفسدات نماز

قضاء نماز میں ثنا ، تسبیحات اور قیام ترک کرنے کاحکم

السلام علیکم! قضائےعمری کےحوالے سےعرض کرنا ہے، اگر کوئی شخص حساب لگالے کہ میری 10 سال کی نماز قضاہے، اب اگر وہ جلد از جلد ادا کرنا چاہتا ہے تو کیا وہ روزانہ زیادہ سے زیادہ پڑھنے کےلئے نماز مختصر کرسکتاہے؟ مثلا ثناء کا نہ پڑھنا، رکوع و سجود میں تسبیحات کا ایک ایک دفعہ ہونا، نیز کیا تکبیر تحریمہ کھڑے ہوکرپڑھنے کے بعد پوری نماز بیٹھ کرمکمل کرسکتا ہے؟ وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نماز میں ثناء اور رکوع و سجود میں کم از کم تین بار تسبیحات پڑھنا مسنون عمل ہے، بلا وجہ ان سنن کو ترک کرنا اور اس کی عادت بنالینا شرعاً جائز نہیں، بلکہ ثواب سے محرومی اور گناہ ہے، لہذامذکورشخص کے لئے قضاءنمازوں کی ادائیگی میں ان سنتوں کو ترک کرنا درست نہیں، بلکہ نماز تمام سنن و مستحبات کی رعایت کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔
جبکہ فرض اور واجب نماز میں قیام (کھڑا ہونا) فرض ہے، بلا عذر فرض اور واجب نماز بیٹھ کر پڑھنا شرعاً جائزنہیں ہے، اور اس سے نماز بھی درست ادانہ ہوگی، بلکہ اس نماز کا اعادہ لازم ہوگا، لہذا مذکورشخص کےلئے بلاعذر قضاءنمازیں بیٹھ کرپڑھناشرعاً جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكاة المصابيح: عن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " إذا ركع أحدكم فقال في ركوعه سبحان ربي العظيم ثلاث مرات فقد تم ركوعه وذلك أدناه و إذا سجد فقال في سجوده سبحان ربي الأعلى ثلاث مرات فقد ثم سجوده وذلك أدناءہ ". رواه الترمذي وأبو داود (277/1)۔
وفي الهداية في شرح بداية المبتدي: ثم تسبيحات الركوع والسجود سنة لأن النص تناولهما دون تسبيحاتهما فلا يزاد علی النص۔ (12/1)۔
وفي الفتاوى الهندية: ويقول في ركوعه سبحان ربي العظيم ثلاثا وذلك أدناءہ فلو ترك التسبيح أصلا أو أتى به مرة واحدة يجوز ویکرہ۔(74/1)۔
وفيها أيضاً: (سننها) رفع اليدين للتحريمة، ونشر أصابعه، وجهرالإمام بالتكبير، والثناء۔(72/1)۔
وفيها أيضاً: (ومنها القيام) وهو فرض في صلاة الفرض والوتر. هكذا في الجوهرة النيرة والسراج الوهاج۔(69/1)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 67898کی تصدیق کریں
0     854
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • جس کپڑے پر شراب لگی ہو اس میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مفسدات نماز 3
  • قرآن کریم میں دیکھ کر تروایح پڑھانا

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 1
  • نماز کے بعد وضو میں شک ہو تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   مفسدات نماز 0
  • حضورﷺ سے کتنے رنگ کا عمامہ پہننا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • پتنگ بازی کا حکم - پتنگ مانجھے کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نیل پالش لگانے کے بعد نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا Nike کا مطلب محبت کا خدا ہے؟ نائک کی مصنوعات کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کون کون سی دعوتیں قرآن و حدیث سے ثابت ہیں؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • جمادی الاولیٰ میں رہائش تبدیل کرنا اور رات کے وقت جھاڑو،کنگھی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • فرحت ہاشمی کا خواتین کے چھوٹے بال رکھنے کو جائز قرار دینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • مسبوق بھول کر امام کے ساتھ سلام پھیرلے پھر یاد آنے پر کھڑا ہو جانے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز ستر کا کھل جانا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں زبر، زیر کی غلطی سے نماز کے فاسد ہوجاتی ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • ناپاکی کی حالت میں نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • امام کا نماز سےباہر والا شخص کا لقمہ لینا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دو سجدوں کی بجائے اگر ایک سجدہ کرے تو نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز کے دوران چھینک آنے پر ’’الحمدللہ ‘‘کہنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • دورانِ نماز قرأت میں کوئی ایسی غلطی سرزد ہوجائے جس سے معنی بالکل بگڑ جائے تو نماز فاسد ہوجائے گی؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کثرت سے ریح (ہوا)خارج ہونے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نماز میں کجھلی ( خارش ) کرنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • نفلی نماز میں قرآن کو ہاتھ میں پکڑ کر یا دیکھ کر پڑھنا

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • حالتِ جنابت میں پڑھی گئیں نمازوں کا حکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • کیا دورانِ نماز موبائل کی گھنٹی بند کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
  • صفوں کے درمیان اتصال نہ پائے جانے کی صورت میں نمازکاحکم

    یونیکوڈ   مفسدات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات