احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
67961
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

السلام علیکم مفتی صاحب
ایک مسلئے کے سلسلے میں آپکی رہنمائی درکارہے، ہم دو بھائی اور ایک بہن ہیں، ۲۰۱۴ء میں ہمارے والد کا انتقال ہوا، اس وقت ہماری والدہ حیات تھیں ہمارے والد نے ترکے میں ایک مکان چھوڑا تھا، تمام لوا حقین کی باہمی رضامندی سے وہ مکان والدہ کے نام منتقل کر دیا گیا ، آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا ہمارا یہ اقدام شریعت کے حساب سے ٹھیک تھا؟ اسکے بعد والدہ کی خواہش پر وہ مکان ہماری بہن کے نام پر منتقل کر دیاگیا ،جس میں ہم دونو ں بھائیوں کی رضامندی بھی شامل تھی،۲۰۱۷ء میں والدہ کا بھی انتقال ہو گیا ، آپ سے سوال یہ ہے کہ کیا میری والدہ کا یہ اقدام شرعی اعتبار سےدرست تھا؟ اورکیااس کے لئے اللہ پاک کے سامنے جوابدہ ہونگی؟ جب کہ تمام معا ملات نہایت خوش اسلوبی سےانجام پائےتھے اور اس میں تمام فریقین کی باہمی رضامندی شامل تھی، اور اگر میری والدہ کا یہ اقدام ٹھیک نہیں تھا تو آپ ہماری رہنما ئی فرمائیں کہ شرعی اعتبار سے ہم اس کو کس طرح سے صحیح کرسکتے ہیں ؟ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور مکان اگر سائل کے والدِ مرحوم کی ذاتی ملکیت تھا تو مرحوم کی وفات کے بعد یہ مکان ترکے کا حصہ بن چکا تھا، جس میں والدِ مرحوم کے تمام ورثاء(بیوہ، بیٹے اور بیٹی) حسبِ حصصِ شرعیہ حصہ دار تھے، چنانچہ اس کےبعد اگر سائل اور اس کے بہن بھائی نے مذکور مکان فقط کاعذات میں اپنی والدہِ مرحومہ کے نام کیا ہو ، پھر والدہ نے مذکور مکان اپنی بیٹی کے نام کیا ہو ، اس دوران تقسیم کاعمل اختیار کرکےہرہر وارث کی تعین نہ کی گئی ہو ، تو فقط نام کردینے سے سائل کی والدہ اور پھر والدہ کے توسط سے سائل کی بہن شرعاً مذکور مکان کی مالک نہیں بنتی ، بلکہ مذکور مکان میں سائل اور اس کا بھائی بھی حسبِ حصصِ شرعیہ حصہ دار ہونگے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تكملة ردالمحتار : لَايجوز الابراء عَن الاعيان ، وَ يجوز عَن دَعْوَاهَا۔الإرث جبري لايسقط بالإسقاط۔(116/8)۔
و فی شرح الاشباہ و النظائر : ما يقبل الإسقاط من الحقوق وما لا يقبله ، وبيان أن الساقط لا يعود : 1 - لو قال الوارث : تركت حقي لم يبطل حقه ؛ إذ الملك لا يبطل بالترك ، والحق يبطل به حتى لو أن أحدا من الغانمين قال قبل القسمة : تركت حقي بطل حقه الخ
"قوله : لو قال الوارث : تركت حقي إلخ . اعلم أن الإعراض عن الملك أو حق الملك ضابطه أنه إن كان ملكا لازما لم يبطل بذلك كما لو مات عن ابنين فقال أحدهما تركت نصيبي من الميراث لم يبطل لأنه لازم لا يترك بالترك بل إن كان عينا فلا بد من التمليك و إن كان دينا فلا بد من الإبراء و إن لم يكن كذلك بل ثبت له حق التملك صح كإعراض الغانم عن الغنيمة قبل القسمة كذا في قواعد الزركشي من الشافعية و لا يخالفنا إلا في الدين ، فإنه يجوز تمليكه ممن هو عليه .(ج 6 ص 253)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67961کی تصدیق کریں
0     484
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات