جناب میری بیوی جو فوت ہوگئی ، جس کے دو بچے ہیں ، ایک لڑکا 14 سال کا اور ایک لڑکی تقریباً 7 سال کی ہے، اس کے ماں باپ نے جہیز میں برتن وغیرہ اور تولہ دو تولہ سونا شادی میں دیا تھا، اب یہ سامان اور سونا بچوں کا حق بنتا ہے، یا لڑکی جو فوت ہوگئی ، اس کے ماں باپ کا بنتا ہے؟ یہ مسئلہ شرعی طریقے سے حل کروائیں، مرحومہ کے ورثاء میں شوہر ، ایک بیٹا، ایک بیٹی اور والدین موجود ہیں۔
سائل کی مرحومہ بیوی کو والدین کی طرف سے جو جہیز ملا تھا، وہ تو مرحومہ کی ملکیت تھا، جو کہ اب مرحومہ کے تمام ورثاء میں حسب حصص شرعیہ تقسیم ہوگا، اسی طرح مرحومہ کو والدین کی طرف سے جو سونا دیا گیا تھا، یہ اگر باقاعدہ مالکانہ طور پر مرحومہ کو دیا گیا ہو ،تو یہ بھی مرحومہ کی ملکیت بن چکا تھا جو کہ اب مرحومہ کی وفات کے بعد دیگر ترکے کی طرح مرحومہ کے تمام ورثاء (شوہر، والدین، اور بچوں) میں حسب حصص شرعیہ تقسیم ہوگا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کی مرحومہ بیوی کا ترکہ اصول میراث کے مطابق اس کے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقت انتقال جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد ، سونا، چاندی، نقدرقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز وسامان اپنی ملکیت میں چھوڑی ہے، وہ سب مرحومہ کا ترکہ ہے، مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف شوہر پر لازم ہیں، چنانچہ اگر یہ اخرجات شوہر نے یا کسی اور نے بطور احسان ادا کردیے ہوں ، تو پھر یہ اخراجات ترکہ سے منہا نہ ہوں گے، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کچھ قرض واجب الاداء ہو ،تو وہ ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو، تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل چھتیس (36) حصے بنائے جائیں، جن میں سے مرحومہ کےک شوہر کو نو (9) حصے ، والدین کو چھ چھ(6) حصے ، بیٹے کو دس (10) حصے ، جبکہ بیٹی کو پانچ حصے دیے جائیں۔
کما فی ردالمحتار:تحت (قوله فالقول للأب) ( الی قولہ) المختار للفتوى أن يحكم بكون الجهاز ملكا لا عارية لأن الظاهر الغالب إلا في بلدة جرت العادة بدفع الكل عارية فالقول للأب. وأما إذا جرت في البعض يكون الجهاز تركة يتعلق بها حق الورثة هو الصحيح. الخ (3/157)۔
کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1