السلام علیکم ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ دو کروڑ پچیس لاکھ(22500000) پاکستانی روپے والد صاحب کی میراث ہے ، جبکہ پچھتر لاکھ (7500000) پاکستانی روپے والدہ صاحبہ کی میراث ہے ،والد صاحب کا انتقال 1990 میں ہوا ہے ،جبکہ والدہ صاحبہ کا انتقال 2013 میں ہوا ہے ،ہم چار سگے بھائی ،چھ سگی بہنیں، ایک سوتیلی بہن ( والد نے دو شادیاں کی تھیں ،اسی سے یہ بیٹی ہے ) ہے ،آپ جناب سے گزارش ہے کہ شریعت اسلامی کے عین مطابق ہماری رہنمائی فرمائیں ۔
نوٹ : سائل کا سوال میں مذکور چار بھائیوں کے علاوہ ایک اور بھائی بھی ہے ،والد کے انتقال کے بعد جرگہ کے ذریعہ اس کو حصہ دیدیا گیا تھا ،جس کا اسٹامپ پیپر لف ہے ،سائل کی پہلی والدہ والد سے پہلے ہی انتقال کرگئی تھی۔
صورتِ ِ مسؤلہ میں سائل کے جس بھائی کو والد مرحوم کی وفات کے بعد جرگہ کی موجودگی میں اس کا حصۂ میراث دے دیا گیا تھا ،تو اب اس کو والد مرحوم کی میراث سے کچھ نہیں ملے گا،تاہم والدہ مرحومہ کی میرا ث سے دیگر ورثاء کی طرح اس کوبھی اس کا شرعی حصہ دیا جائے گا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے مرحوم والدین کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق ان کے موجود ورثاء کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومین نے بوقتِ انتقال مذکور رقم سمیت جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا، چاندی، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھر یلو سازو سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحومین کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین کے ذمہ کوئی واجبُ الادا قرض ہو تو اس کی ادائیگی کریں ،اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل 1920 حصے بنائے جائیں ،جن میں سے مرحوم کے چاروں بیٹوں میں سے ہر ایک کو 254 حصے،مرحوم کے دوسرے بیٹے (جس کو والد کی میراث سے شرعی حصہ دیدیا گیا تھا ) کو 30 حصے،مرحوم کی چھ بیٹیوں میں سے ہر ایک کو 127 حصے،جبکہ مرحوم کی بیٹی ( جو سابقہ بیوی سے ہے) کو 112 حصے دیے جائیں -
کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1