تدفین

قبر بنانے کا شرعی طریقہ کار

فتوی نمبر :
68141
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / جنائز / تدفین

قبر بنانے کا شرعی طریقہ کار

مجھے سوال کا عنوان سمجھ نہیں آرہا تھا، خیر میرا سوال قبر بنانے کا شرعی طریقہ جاننے سے متعلق اور قبر کا دورانیہ کتنا ہونا چاہیئے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کاسوال پوری طرح واضح نہیں ، تاہم قبر بنانے کے شریعت میں دو طریقے رائج ہیں ، ایک کو لحدی ( بغلی) قبر جبکہ دوسری کو صندوقی ( شقی) قبر کہا جاتا ہے ،اور لحدی قبر بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ گہرائی میں کم از کم قدِ آدم کے نصف ( ڈھائی تین فٹ ) کے بقدر اور لمبائی میں میت کی قد و قامت سے قدرے کشادہ جبکہ چوڑائی میں نصف قد کے برابر قبر کھودی جائے اور پھر قبر کے اندر سے قبلہ کی جانب میت کی جسامت کے مطابق ایک گڑھا بنایا جائے ، جس میں میت کو رکھا جا سکے اور پھر اس میں میت رکھنے کے بعد پتھروں و غیرہ سے بند کرکے مٹی ڈالی جائے ، اور صندوقی ( شقی) قبر بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ مندرجہ بالا تفصیل کے مطابق قبر کھود کر اس کے بیچوں بیچ ایک گڑھا میت کے قد و قامت کے مطابق بنایا جائے ، پھر اس میں میت کو رکھنے کے بعد اسے پتھروں اور لکڑیوں و غیرہ سے ڈھانپا جائے ، اور پھر اس پر مٹی ڈال کر بند کر دیا جائے ، جبکہ قبر کے دورانیہ سے کیا مراد ہے سمجھ نہیں آیا ، اس لئے سائل کو چاہیئے کہ اس کی وضاحت کرکے مکرر سوال بھیج کر حکم شرعی معلوم کرلے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : ( وحفر قبره) في . غیر دار (مقدار نصف قامة) فإن زاد فحسن ( ويلحد ولا يشق ) إلا في أرض رخوة الخ ( باب صلاة الجنازة ، ج ٢ ص ٢٣، ط : سعید)-
و في رد المحتار تحت ( قوله مقدار نصف قامة الخ) أو إلى حد الصدر، وإن زاد إلى مقدار قامة فهو أحسن كما في الذخيرة ، فعلم أن الأدنى نصف القامة والأعلى القامة ، وما بينهما شرح المنية وهذا حد العمق، و المقصود منه المبالغة في منع الرائحة ونبش السباع، وفي القهستاني : وطوله على قدر طول الميت، وعرضه على قدر نصف طوله ( قوله ويلحد ) لأنه السنة وصفته أن يحفر القبر ثم يحفر في جانب القبلة منه حفرۃ صغيرة فيوضع فيها الميت ويجعل ذلك كالبيت المسقف حلية (قوله ولا يشق) وصفته أن يحفر في وسط القبر حفرۃ صغيرة فيوضع فيها الميت حلية (مطلب في دفن الميت ، ج ٢ ص4 ٣ 2، ط : سعيد)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68141کی تصدیق کریں
0     1388
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات