السلام علیکم ! مفتی صاحب میرے ایک دوست نے دوسرے دوست کے متعلق بتایا ہے کہ میں نے اس سے گندی جنسی فلم کے متعلق سوال پوچھا ہے کہ اس میں کام کرنے والی اداکارائیں گندی فلم کے دوران oh god oh god کیوں چلاتی رہتی ہیں ۔ تو دوسرے دوست نے الذين يذكرون الله قیاما و قعودا و علی جنوبہم والی آیت پڑھ کر اس کا جواب دیا ہے ۔ یہ کہ دونوں دوست ہنسنا شروع ہو گئے ۔ مجھے بہت افسوس ہوا اور میں نے انہیں کہا تم دونوں اسلام سے خارج ہو چکے ہو لہذا دوبارہ کلمہ پڑھو ۔ مگر وہ دونوں نہیں مانتے ۔ مفتی صاحب پلیز بتائیں شریعت ان کے متعلق کیا کہتی ہے جو آیات کو ایسی جگہ استعمال کرتے ہیں۔ شکریہ
ایسے مواقع پر اس طرح کے بے ہودہ سوال کا قرآن مجید کی مذکور آیت مبارکہ سے جواب دینا قطعاً درست نہیں، بلکہ یہ گمراہی پر مبنی انتہائی قبیح و شنیع عمل ہے ، سائل کے دوست کو اپنی اس ناپاک جسارت پر فی الفور بصدق دل تو بہ واستغفار اور آئندہ کے لیے اس سے مکمل اجتناب لازم ہے، جبکہ مذکور مکالمہ سے سائل کے دوستوں کے دائرہ اسلام سے خارج ہونے یا نہ ہونے سے متعلق ان کا موقف اور قصد وارادہ وغیرہ کی تفصیلات معلوم ہونے کے بعد ہی کوئی حکم شرعی بتایا جا سکتا ہے۔
كما في الفتاوى البزازية : ولإحتمال أنه اراد الوجه الذي لا يجب التكفير، اللهم اذا صرّح بإرادة موجب الكفر فلا ينفعه التاويل حينئذ كالجامل اذا تكلم بكلمته ولم يدرك أنها كفر، قال بعضهم: يكفر، وقيل: لا ويعذر بالجهل، ومنها اذا تكلم بكلمته بلا علم أنها كفر عن إختيار يكفر عند عامة العلماء خلافاً للبعض، ولا يعذر بالجهل، وقيل: لا يكفر، أما اذا اراد أن يتكلم بكلمة مباحة فجرى على لسانه كلمة خطا بلا قصد - والعياذ بالله - لا يكفر؛ لأن القاضي لا يصدقه علی ذلك اھ (۶/ ۳۲۱) والله اعلم بالصواب
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1