احکام وراثت

قبل از تقسیم ترکہ کے کاروبار وغیرہ میں اضافہ ہو جائے تو اس کا حکم

فتوی نمبر :
68252
| تاریخ :
2023-10-04
معاملات / ترکات / احکام وراثت

قبل از تقسیم ترکہ کے کاروبار وغیرہ میں اضافہ ہو جائے تو اس کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد کے انتقال کے وقت ورثاء میں ایک بیوہ،چار بیٹے اور چار بیٹیاں موجود تھیں، اس کے بعد ایک بیٹی شبنم کا انتقال ہوا، ورثاء میں شوہر، ایک بیٹی،والدہ،چار بھائی اور تین بہنیں موجود تھیں، اس کے بعد پھر بڑی بیٹی مقصودہ کا انتقال ہوا، ورثاء میں شوہر، دو بیٹے،ایک بیٹی اور والدہ موجود تھی، اس کے بعد پھر والدِ مرحوم کی بیوہ کنیز فاطمہ کا انتقال ہوا، ورثاء میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں موجود تھیں،(نانا، نانی کا پہلے انتقال ہو گیا تھا)اب والدِ مرحوم کا ترکہ مذکور ورثاء میں کیسے تقسیم ہو گا، دوسری بات بہنوں کا حصہ صرف والد صاحب کے انتقال کے وقت موجود جائیداد میں ہو گا یا جو اس کے بعد والد کے جائیداد اور کاروبار سے کمایا گیا ہے اسمیں بھی ہو گا، تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کے والدِ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، وہ مرحوم کا ترکہ ہے، جس میں"حقوق متقدمہ علی المیراث" کی ادائیگی کے بعد تمام ورثاءاپنے شرعی حصے کے حقدار ہیں،چنانچہ مرحوم کی وفات کے بعد اگر باہمی رضامندی سے مرحوم کے ورثاء نے مرحوم کے کاروبار کو جاری رکھ کر اس سے مزید کمائی کی ہو تو اب وہ سارا کا سارا مرحوم کے تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہو گا۔
اسکے بعد واضح ہو کہ سائلہ کے والد مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اسکے مذکور ورثاء میں اس طرح تقسیم کیا جائے گا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ذاتی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی، زیورات، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان چھوڑا ہے، اسمیں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں،(البتہ اگر کسی نے یہ مصارف تبرعاً و احساناً ادا کیے ہوں تو اب یہ ترکہ سےمنہا نہیں کیے جائیں گے) اسکے بعد دیکھیں کہ اگرمرحوم کے ذمہ کوئی قرض واجب الادا ہو تو اسکی ادئیگی کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(1/3) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں، اُسکے بعد جو کچھ بچ جائے اسکےکل سات لاکھ ساٹھ ہزار تین سو بیس (760320) حصے بنائے جائیں،جن میں سے مرحوم کے ہر بیٹے کو ایک لاکھ چونتیس ہزار چار سو اڑتیس(134438)حصے،ہر بیٹی کو ستاسٹھ ہزار دو سو انیس(67219) حصے،داما(مرحومہ شبنم کے شوہر)کو تیرہ ہزار آٹھ سو ساٹھ(13860)حصے، نواسی (مرحومہ شبنم کی بیٹی) کو ستائیس ہزار سات سوبیس(27720)حصے،دوسرے داماد(مرحومہ مقصودہ کے شوہر)کو تیرہ ہزار نو سو پینسٹھ(13965) حصے، ہر ایک نواسے(مرحومہ مقصودہ کے بیٹے) کو تیرہ ہزار چونتیس(13034)حصے،ہر ایک نواسی(مرحومہ مقصودہ کو بیٹی)کو چھ ہزار پانچ سو سترہ (6517) حصے دیے جائیں گے -

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تكملة حاشية ابن عابدين:التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال كما في شروح السراجية.(7/350)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68252کی تصدیق کریں
0     810
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات