تدفین

قبر کھول کر صحیح کرنا

فتوی نمبر :
68619
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / جنائز / تدفین

قبر کھول کر صحیح کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد مرحوم کی قبر حالیہ بارشوں کی وجہ سے محفوظ نہیں رہ پائی ، جس کی تفصیل یوں ہے کہ میرے والد مرحوم کے برابر والی قبر جو ( R.C.C ) یعنی مضبوط اور اونچی بنی ہے ، میرے والد مرحوم کے قبر پر گرگئی ہے جس کی وجہ سے میرے والد مرحوم کی قبر کی سلپیں اندر کی طرف دھنس گئی ہیں ، آپ جناب عالی سے گزارش ہے کہ اس صورت حال میں کیا کیا جائے ؟ قبر کی جو حالات ہیں ، اس کے مطابق قبر کو نہ صرف کھولنا پڑے گا ، بلکہ برابر والی قبر کو بھی کھولنا یا صحیح کر نا پڑ سکتا ہے ، اس سلسلے میں ہماری رہنمائی فرمائیں ، عین نوازش ہو گی ۔
نوٹ : گرنے والی قبر تو بہت پرانی ہے ، جبکہ ہمارے والد مرحوم کی قبر دو مہینے پہلے کی ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی سخت ضرورت کے بغیر قبر کھول کر میت کو باہر نکالنا ناجائز اور گناہ ہے ، جس سے اجتناب لازم ہے ، لہٰذا اگر کسی وجہ سے قبر بیٹھ جائے تو ایسی صورت میں اگر قبر کھولے بغیر قبر کی مرمت کی کوئی صورت بن سکتی ہو تو اسکے مطابق عمل کر نا چاہیئے ، لیکن اگر قبر کھولے بغیر قبر کی مرمت کرنے کی کوئی صورت ممکن نہ ہو توایسی صورت میں بھی حتی الامکان قبر کھولنے کے بجائے اس میں مزید مٹی وغیرہ ڈال کر اس کی مرمت کر دینی چاہیئے ، لہٰذا سائل کے لیے بھی اپنے مرحوم والد اور برابر والی قبر کو کھولنے اور میت نکالنے کے بجائے قبر کی مرمت کے لیے کوئی اور مناسب تد بیر اختیار کرنی چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففى حاشية ابن عابدين: (قوله: ولا ينبش ليوجه إليها) أي لو دفن مستدبرا لها وأهالوا التراب لا ينبش لأن التوجه إلى القبلة سنة والنبش حرام، بخلاف ما إذا كان بعد إقامة اللبن قبل إهالة التراب فإنه يزال ويوجه إلى القبلة عن يمينه حلية عن التحفة، ولو بقي فيه متاع لإنسان فلا بأس بالنبش ظهيرية اھ ( 2 / 236 )
وفي مراقي الفلاح: وإذا خربت القبور فلا بأس بتطيينها لأن الرسول صلى الله عليه وسلم مر بقبر ابنه إبراهيم فرأى فيه جحرا فسده وقال: "من عمل عملا فليتقنه" وعن أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال ’’ خفق الریاح وقطر الأمطار علی قبر المؤمن کفارة لذنوبه‘‘اھ ( 233)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68619کی تصدیق کریں
0     1315
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات