کفر و موجب کفر

یہ کتی شریعت اپنے پاس رکھو کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
68762
| تاریخ :
2023-10-24
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

یہ کتی شریعت اپنے پاس رکھو کہنے کا حکم

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و بر کاتہ! استفتاء مندرجہ ذیل مسئلہ میں شرعی رہنمائی درکار ہے ، شوہر کا شناختی کارڈ نمبر (3520226992419 ) اپنی زوجہ (شناختی کارڈ نمبر 3520207009426 ) کے ساتھ جھگڑا ہوا ، اس تفصیل سے پہلے یہ جان لینا ضروری ہے کہ بیوی نافرمان ، بد تمیز، منہ پھٹ اور بد لحاظ ہے اور شرعا ناشزہ ہے ، اس وجہ سے شوہر نے بیوی کا نقد خرچ بند کر دیا ،البتہ کھانے پینے ، پہننے اور ضرورت کا دیگر سامان بند نہیں کیا اور تمام اشیاء حسب استطاعت مہیا کی جارہی ہیں ، صرف یہ کیا ہے کہ تمام اخراجات کے علاوہ بیوی کو جو نقدی یا جیب خرچ ملتا تھا ، صرف وہ نقد جیب خرچ بند کردیا ، اور بتا دیا کہ جس بھی چیز کی ضرورت یا خواہش ہوگی وہ چیز مل جائے گی ، لیکن نقد رقم نہیں ملے گی ، اس پر بیوی نے شدید جھگڑا کیا اور وبال مچایا اور دھمکی دی کہ شوہر کے دفتر میں جاکر افسر و ما تحت سب کے سامنے شور ڈالے گی اور ذلیل کرے گی ، ( اس دھمکی کو پورا کرنے کے لئے بیوی کا گھر سے باہر نکلنا ضروری تھا ) ، لیکن شوہر نقد دینے پر راضی نہ ہوا اور نہ ہی نقد رقم دی ، آخر جھگڑے سے تنگ آکر شوہر گھر سے نکل گیا ، کچھ دیر بعد واپس آیا تو بیوی گھر کے اوپر والے پورشن میں جاچکی تھی ۔
شوہر کا میسج : " شوہر نے اپنی بیوی کو پیغام بذریعہ وٹس اپ میسج کیا ، میاں بیوی کے درمیان وٹس اپ پر جو بات ہوئی ، وہ درج ذیل ہے شوہر کا میسج شرعی مسئلہ شوہر اگر طلاق کو بیوی کے کسی کام یا عمل یا حرکت کے ساتھ جوڑ دے تو جیسے ہی بیوی وہ کام کرے گی ، اس پر خود بخود طلاق واقع ہو جائے گی ، لہذا اب اگر تم یعنی حمیرا ، میری اجازت کے بغیر گھر سے باہر کہیں جانے کے لئے نکلی تو قدم باہر نکالتے ہی تم پر ایک طلاق رجعی واقع ہو جائے گی ، اب تمہاری مرضی کہ کیا کرو گی، مجھ سے اجازت لئے بغیر کہیں نہ جانا ورنہ اس طلاق کے واقع ہونے کی تم خود ذمہ دار ہوگی ، ابھی طلاق واقع نہیں ہوئی اور اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک بغیر اجازت گھر سے نہ نکلو گی ، اگر اجازت لے کر نکلی تو بھی نہیں ہوگی ، صرف تب ہوگی اگر بغیر اجازت کہیں جانے کے لئے نکلی ، میرے پاس تمہیں روکنے کا اور کوئی طریقہ نہیں تھا ، اب یہ میسج اپنے پچھلوں کو مت کر دینا کہ دے ہی دی ہے ، میں نے نہیں دی بلکہ تمہارے عمل کے حوالہ کی ہے ، نہ بغیر اجازت نکلو تو کچھ نہیں ہوگا ، اگر پوچھے بغیر گئی تو ہوگا ، ابھی کچھ نہیں ہوا اور اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک بغیر اجازت گھر سے نہ نکلی " ۔
بیوی کا میسج : بیوی کا جوابی میسج یہ" کتی شریعت اپنے پاس رکھو " بیوی کے اس جواب پر شوہر نے یہ میسج کیا اگر شریعت کو کتی کہا ہے تو دائرۂ اسلام سے خارج ہوگئی ہو ، نکاح بھی ٹوٹ گیا ہے ، کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جاؤ ، اور اگر میرے ساتھ رہنا ہے تو نکاح دوبارہ ہو گا ، ورنہ تین حیض گزارنے کے بعد تم جہاں چاہو نکاح کر سکتی ہو ،۔
نوٹ : شوہر خود بھی مفتی ہے اور کہتا ہے کہ نکاح ٹوٹ چکا اور یہ عورت اب میری بیوی نہیں سوال :
1- کیا یہ درست ہے کہ بیوی کے ان الفاظ ( یہ کتی شریعت اپنے پاس رکھو) سے کفر لازم آتا ہے اور اس سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے ؟
2- کیا یہ درست ہے کہ اب اگر یہ بیوی اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہے ، تو نئے مہر اور گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا ؟
3- کیا یہ درست ہے کہ اگر میاں بیوی نکاح نہ کریں تو تین حیض گزرنے کے بعد یہ عورت جہاں چاہے نکاح کر سکتی ہے اور اسکے لئے شوہر سے طلاق لینا ضروری نہیں ؟ بینوا توجروا !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور عورت نے سوال میں ذکر کردہ الفاظ " یہ کتی شریعت الخ " اگر دانستہ طور پر شریعت مطہرہ سے بیزاری اور اس کی توہین کی غرض سے کہے ہوں ، تو اس کی وجہ سے وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہو کر میاں بیوی کا نکاح ختم ہوچکا ہے، اس لئے اس عورت پر لازم ہے کہ تجدیدِ ایمان کے ساتھ ساتھ ان کفریہ کلمات پر توبہ و استغفار اور آئندہ کے لئے اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے مکمل اجتناب کرے ، جبکہ تجدیدِ ایمان کے بعد اگر میا ں بیوی ساتھ رہنا چاہیں تو باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں تجدیدِ نکاح کر کے ایک ساتھ زندگی بسر کر سکتے ہیں ، تا ہم اگر شوہر اسے تجدیدِ نکاح کر کے ساتھ رکھنے کی لئے تیار نہ ہو تو ایسی صورت میں وہ عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : ( فسخ ) فلا ینقض ( الی قولہ ) و تجبر علی السلام تجدید النکاح زجرا لھا بمھر یسیر کدینار ، و علیہ الفتوی و الوالجیۃ –
و فی رد المحتار : تحت ( قولہ و علی تجدید النکاح ) فلکل قاض ان یجددہ بمھر یسیر( الی قولہ ) و لا یخفی ان محلہ ما اذا طلب الزوج ذلک ، اما لو سکت او ترکہ صریحا فانھا لا تجبر و تزوج من غیرہ لانہ ترک حقہ بحر و نھر – ( کتاب الطلاق باب نکاح الکافر ج 3 صـ 194-193 ط : سعید )
و فی الھندیۃ : رجل قال لخصمہ اذھب معی الی الشرع (الی قولہ ) من برسم کارمیکنم نہ بشرع یکفر بعض المشایخ رحمھم اللہ تعالی و فی مجموع النوازل قال رجل لامرأتہ ما تقولین ایش حکم الشرع فتجشت جشاء عالیا فقالت اینک شرع رافقد کفرت و بانت من زوجھا کذا فی المحیط ( کتاب السیر الباب التاسع فی احکام المرتدین ج 2 صـ 272 ط : ماجدیۃ ) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68762کی تصدیق کریں
0     1470
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات