تفریق و تنسیخ

شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

فتوی نمبر :
69108
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

ایک سال سے شوہر جیل میں ہے اور تیسری دفعہ گئے ہیں, اب بیوی خلع لینا چاہتی ہے ,لیکن وہ سائن نہیں کر رہا ،اور بیوی کو دوسری شادی کرنی ہے ،اگر شادی نہ ہو تو کیا وہ لونڈی کی حیثیت سے دوسرے مرد کے ساتھ رہ سکتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ خلع بھی دیگر عقودِ مالیہ کی طرح ایک عقد ہے جس کے لئے فریقین کی باہمی رضامندی سے باقاعدہ ایجاب و قبول شرط ہے ،لہذا مذکورعورت کا شوہر اگرچہ جیل میں ہو تب بھی اس کے لئے شوہر کی رضامندی کے بغیر یکطرفہ طور پر خلع لینا درست نہیں اور اس کی وجہ سے شرعاً اس کا نکاح ختم نہ ہوگا، چنانچہ اس کے لئے اس خلع کو بنیاد بنا کرکسی دوسری جگہ نکاح کرنا شرعاً جائز نہ ہوگا،لہذا اگر میاں بیوی میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو مذکور عورت کو چاہیئے کہ یک طرفہ طور پر خلع لینے کے بجائے ازخود یا خاندان کے بڑوں کے ذریعے طلاق بالمال یاخلع کے ذریعے شوہر کو راضی کرکے اس سے خلاصی حاصل کرنے کی کوشش کرے البتہ اگر شوہر طلاق یا خلع کے لئے آمادہ نہ ہو اور مذکور عورت کے پاس نان و نفقہ کا کوئی انتظام نہ ہو اور شوہر کی طرف سے بھی نان و نفقہ کا انتظام نہ کیا جاتا ہو تو ایسی صورت میں مذکور عورت نان و نفقہ نہ دینے کی بنیاد پر شرعی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے بذریعہ عدالت اپنا نکاح فسخ کراسکتی ہے۔
جبکہ شوہر سے طلاق اور خلع یا شرعی طریقہ کار کے مطابق بذریعہ عدالت اپنا نکاح ختم کرائے بغیر مذکور عورت کے لئے باندی کی حیثیت سے کسی اور شخص کے ساتھ رہنا قطعاً جائز نہیں جس سے اجنتاب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الحلیۃ الناجزۃ :"و المتعنت الممتنع عن الإنفاق ففي مجموع الأمیر ما نصه : إن منعھا نفقة الحال فلها القیام فإن لم یثبت عسرہ أنفق أو طلق و إلا طلق علیه ، قال محشیه : قوله و إلا طلق علیه أي طلق علیه الحاکم من غیر تلوم(الی قولہ) و إن تطوع بالنفقة قریب أو أجنبي فقال ابن القاسم : لها أن تفارق لأن الفراق قد وجب لها ، و قال ابن عبدالرحمن : لا مقال لها لأن سبب الفراق هو عدم النفقة قد انتهی و هو الذي تقضیه المدونة ؛ کما قال ابن المناصب ، انظر الحطاب ، انتهی ."(ص:73،ط:دارالاشاعت)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69108کی تصدیق کریں
0     876
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نعت کی بے حرمتی کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجۂ متعنّت کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات