اگر کوئی مومن نماز کو نعوز باللہ ٹینشن کہے، اس کا کیا حکم ہے ؟
صورتِ مسئولہ میں سائل نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مذکور بات کہنے والے شخص نے کس سیاق و سباق میں یہ جملہ کہا ہے، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم اگر اس کو ہر وقت نماز کی فکر لاحق ہو اور جب تک نماز نہ پڑھ لے تو اس کو نماز کی ٹینشن لگی رہتی ہو اور اسی سیاق میں اس نے مذکور جملہ کہا ہو تو اس پر کفر کا حکم لاگو نہیں ہوگا، البتہ آئندہ کے لئے اس طرح کے جملوں سے بھی اجتناب لازم ہے،تاہم اگر اس کے برعکس کوئی صورت ہو تو سائل کو چاہیئے کہ مکمل وضاحت کے ساتھ سوال دوبارہ ای میل کردےتو ان شاء اللہ غوروفکر کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کردیا جائے گا۔
کما فی الفتاوی التاتارخانیة: وفی الینابع: قال ابو حنیفة ۔رحمه اللہ تعالیٰ۔ لایکون الکفر کفراً حتیٰ یعقد علیه القلب وفی الخانیة: قال بعضھم : الجاھل اذا تکلم بکفر ولم یدر انه کفر لایکون کفراً ویعذر بالجھل اھ (7/282)۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1