احکام وراثت

میت کی نرینہ اولاد نہ ہونے کی بنا پر , اس کے ترکہ میں بھائیوں کا حق دار بننے کی صورت

فتوی نمبر :
69395
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

میت کی نرینہ اولاد نہ ہونے کی بنا پر , اس کے ترکہ میں بھائیوں کا حق دار بننے کی صورت

السلام علیکم !
مجھے ایک مسئلہ پر آپ کی رہنمائی چاہیئے ، میرے نانا کی جائیداد ہے ، وہ ان کی وفات کے تقریباً چالیس(40) سال بعد فروخت ہورہی ہے ، وہ مسلسل چالیس سال سے میرے ماموں کے استعمال میں رہی ہے ، جس کا کرایہ بھی وہ لوگ لے رہے ہیں اور ایک دکان میں اپنا کاروبار بھی کر رہے ہیں، اب وہ جائیداد فروخت کر رہے ہیں ، لیکن سب ماموں کہہ رہے ہیں کہ میری ماں کا انتقال نانا کی وفات کے اڑتیس (38 )سال بعد ہوگیا تھا اور میرا کوئی بھائی نہیں ہے ، اس لئے ہمیں حصہ کم ملے گا ہمیں باقی بہنوں جتنا حصہ نہیں ملے گا , کیوں کہ ہماری والدہ کا بھی انتقال ہوگیا ہے اور بھائی بھی نہیں ہے ، بس ہم تین (3) بہنیں ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ چالیس (40) سال جو جائیداد ان کے استعمال میں رہی ہے، اس کے انتظام پر خرچ ہونے والے پیسے کاٹ کرہمیں حصہ ملے گا ، براہِ مہربانی اس بارے میں ہماری رہنمائی کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے نانا کے انتقال کے فوراً بعد ان کا ترکہ تمام ورثاء میں تقسیم کردینا چاہیئے تھا ، تا کہ بعد میں کسی قسم کا تنازع اور بدمزگی پیدا نہ ہوتی ، تاہم سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اور واقعۃً ترکہ کے مکان وغیرہ سے حاصل ہونے والا کرایہ ورثاء میں تقسیم کرنے کے بجائے بیٹے از خود استعمال کرچکے ہوں تو ان کا یہ عمل شرعاً جائز نہیں ، بلکہ اب تک جو کرایہ حاصل کیا ہے وہ پوری رقم ترکہ میں شامل کر کے ورثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کرنا لازم ہے ، البتہ اگر سائلہ کے ماموں نے تمام ورثاء کی باہمی رضا مندی سے مذکور مکان کی تعمیر وغیرہ پر رقم خرچ کی ہو اور مذکور خرچ کردہ رقم ترکہ سے منہا کرنے کی صراحت کی ہو تو اب تقسیم سے قبل ان کے لئے مذکور رقم منہا کرنا شرعاً جائز ہے ، اور اگر سوال کی نوعیت مختلف ہو تو سوال مکمل تفصیل کے ساتھ لکھ کر دوبارہ ای میل کردیں ، ان شاء اللہ غور و فکر کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کردیا جائے گا ، صورتِ مسئولہ میں چونکہ سائلہ کا کوئی بھائی نہیں ہے ، اس لئے سائلہ کی والدہ کو ملنے والے شرعی حصہ میں سائلہ کے ماموں بھی اپنے حصصِ شرعیہ کے بقدر حق دار ہوں گے۔

جبکہ شرعی تقسیم کا طریقہ کار معلوم کرنے کے لئے ورثاء کی مکمل تفصیل لکھ کرحکمِ شرعی معلوم کرلیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شرح المجلة : شرکۃ الملک ھی کون الشیء مشترکا بین اکثر من واحد ای مخصوصاً بھم بسبب من اسباب التملک کالاشتراء و الاتھاب و قبول الوصیۃ و التوارث او بخلط (الیٰ قولہ) تقسیم حاصلات الاموال المشترکۃ فی شرکۃ الملک بین اصحابھم بنسبۃ حصصھم اھ (ص/204)۔
و فی الھندیة : و في المنتقى عن أبي يوسف - رحمه الله تعالى - لا يجوز للرجل أن يهب لامرأته و لا أن تهب لزوجها أو لأجنبي دارا و هما فيها ساكنان و كذلك للولد الكبير ، كذا في الذخيرة اھ(4/380)۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69395کی تصدیق کریں
0     358
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات