مجھے گیس کی انتہائی تکلیف ہے اور نماز سے پہلے اور نماز کے دوران بھی میرے پیٹ میں گیس بننے لگتی ہے جس کی وجہ سے میری نماز خراب ہوجانے کا ڈر رہتا ہے اور میں بڑی مشکل سے روک کر نماز پڑ ھ لیتا ہوں، رمضان میں تو یہ تکلیف حد درجہ بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے رمضان میرا زیادہ وقت بجائے عبادت کے بیت الخلاء میں گزرتا ہے، اور اس کے بعد بھی میری طبیعت سکون نہیں پاتی، میں نے اس تکلیف سے نجات کے لئے بہت دوائیاں کھائیں پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا، اس مسئلے کا حل رمضان سے پہلے بتادیں اور یہ بھی بتادیں کہ نماز باجماعت کے دوران ریح روکنے سے خود کی اور ساتھ کے مقتدیوں کی نماز ہوجاتی ہے؟ براہِ کرم جواب میرے ای میل پتے پر ارسال فرمادیں۔ والسلام
دورانِ نماز گیس روکنے سے نہ سائل کی نماز متاثر ہوگی اور نہ ہی ساتھ والے مقتدیوں کی، اس لئے بلاوجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، واللہ اعلم بالصواب۔