احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم بصورت مناسخہ

فتوی نمبر :
69435
| تاریخ :
2023-11-27
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم بصورت مناسخہ

السلام علیکم جناب مفتی صاحب ! بعد از سلام عرض ہے کہ مجھے ایک فتویٰ کی ضرورت ہے ، میرے تایا مسمیٰ عبد العزیز کے نام پر ایک”21 ایکٹر “ زمین جو کہ حب بلوچستان میں واقع ہے ، میرے تایا (عبد العزیز) کے انتقال کے وقت میرے تایا کے والدین یعنی میرے دادا ، دادی انتقال کر چکے تھے ، میرے تایا شادی شدہ نہیں تھے ، اس لئے ان کی کوئی اولاد نہیں تھی اور ان کے انتقال کے وقت اُن کے آٹھ چھوٹے بہن بھائی تھے ، جن میں دو بھائی اور چھ بہنیں تھیں ، (بھائیوں کے نام : عبدالانیس ، انجم خالد اور بہنوں کے نام : ازرہ اسلم ، ثمینہ احمد ، ثریا امین ، صبیحہ نثار ، بشریٰ ثاقب ،مسرت حمید)اسکے بعدمیرے والد عبدالانیس کا انتقال سن2007ء میں ہو گیا تھا اور ان کی بیگم یعنی میری والدہ ان کا انتقال سن 2018ء میں ہو گیا تھا ، میرے والد کے مجھ سمیت تین بچے ہیں ، (ایک بیٹا حماد اور دوبیٹیاں ہنیہ اور فریحہ)پھرمیری پھوپھی مسرت حمید کا انتقال سن 2016ء میں ہو گیا تھا اور ان کی شادی نہیں ہوئی تھی ، یہ زمین اب فروخت کی جا رہی ہے ، مجھے یہ شرعی فتویٰ حاصل کرنا ہے کہ اس مذکورہ (21 ایکٹر) زمین میں مندرجہ بالا وارثین کا شرعی حصہ کتنا بنے گا ؟ میں امید کرتا ہوں کہ آپ میرے اس مذکورہ مسئلہ کو جلد از جلد حل فرما کر مجھے شکریہ کا موقع دیں گے۔

نوٹ : سائل کے نانا حیات ہیں، البتہ نانی پہلے انتقال کر گئی تھیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے تایا مرحوم مسمیٰ عبد العزیز کا ترکہ اصول میراث کے مطابق اسکے مذکور ورثاء میں اسطرح تقسیم کیا جائے گا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ذاتی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد، سونا،چاندی ، زیورات،نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھر یلو ساز و سامان چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اسکے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کوئی واجب الادا قرض ہو تو اس کی ادائیگی کریں ، اُس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(1/3) حصے کی حد تک اُس پر عمل کریں، اُس کے بعد جو کچھ بچ جائے اسکے کل (6720) حصے بنائے جائیں،جن میں سے مرحوم کے بھائی(انجم خالد) کو(1536)حصے ، ہر ایک بہن کو (768) حصے،بھتیجے(حماد انیس)کو(658)حصے،ہر ایک بھتیجی(ہنیہ اور فرحیہ) کو(329) حصے اور مرحوم عبدالانیس کی بیوہ مرحومہ کے واسطہ سے مرحومہ کے والد کو(28) حصے دیے جائیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69435کی تصدیق کریں
0     470
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات