کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم چار بہن ، بھائی ہیں ، ہماری پہلی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے ، اُن سے ہماری ایک بہن اور ایک بھائی ہیں ،اور دوسری والدہ (جوکہ ہماری سگی والدہ ہے) سے ہم ایک بہن اور ایک بھائی ہیں ، دوسری والدہ کے نام پر ایک مکان تھا ، جو ہمارے والد نے ہماری والدہ کو حقِ مہر میں دیا تھا ، میری والدہ کا بھی انتقال ہو گیا ہے ، اب آپ بتائیں کہ جو مکان میری والدہ کے نام پر تھا اس میں میرے والدکی پہلی بیوی سے جو ہمارے بہن بھائی ہیں اُنکا کیا حق بنتا ہے اور ہم ایک بھائی اور ایک بہن کا اس میں کیا حق بنتا ہے؟
نوٹ: مرحومہ کا شوہر اور والدین مرحومہ کی حیات میں انتقال کر چکے تھے.
سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو اور سائل کے والدِ مرحوم نے مذکور مکان سائل کی والدہ مرحومہ کو حقِ مہر میں دیا ہو تو سائل کی والدہ مرحومہ مذکور مکان کی مالک بن چکی تھی ، چنانچہ والدہ کے انتقال کی صورت میں مذکور مکان اب سائل اور اُسکی بہن کے درمیان تقسیم ہوگا ، سوتیلے بہن بھائی کا مذکور مکان میں شرعاً کوئی حصہ نہیں اور نہ ہی وہ اس کا مطالبہ کر سکتے ہیں ، البتہ اگر سائل وغیرہ اُنکو بھی ترکہ میں سے کچھ دینا چاہیں تو انہیں مکمل اختیار حاصل ہے ، لیکن ایسا کرنا اُن پر لازم نہیں۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کی والدہ مرحومہ کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اُسکے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال مذکور مکان سمیت جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اُسکے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کوئی واجب الادا قرض ہو تو اس کی ادائیگی کریں ، اُسکے بعد دیکھیں کہ اگرمرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں ، اُسکے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل تین (3) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحومہ کےسگے بیٹے کو دو (2) حصے، جبکہ سگی بیٹی کو ایک (1) حصہ دیا جائے -
کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1