السلام علیکم ! حضرت میں یہ پوچھنا چا ہتا ہوں کہ میری بیگم نے جذبات میں اللہ کے بارے میں یہ الفاظ بولے اللہ "بہت بڑی فلم ہے " یہ جملہ بولنے کے بعد کیا شرعی حکم ہے ؟ برائے مہربانی مطلع فرما کر ممنون فرمائیں ۔
سوال میں ذکر کردہ الفاظ چونکہ عرف میں توہین اور استہزاء کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں لہذا سائل کی بیوی نے اگر بالقصد و اختیار مذکورہ الفاظ استعمال کیے ہوں تو اس سے سائل کی بیوی دائرہ اسلام سے خا رج ہو چکی ہے ، اس پر لازم ہے کہ اپنے ان کفریہ الفاظ پر بصدق دل توبہ و استغفار کرے اور ساتھ ہی تجدید ایمان اور تجدید نکاح بھی کرے اور آئندہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق اس طرح کے کلمات استعمال کر نے سے مکمل اجتناب بھی کرے ۔
کما فی الفتاوى الهندية: يكفر إذا وصف الله تعالى بما لا يليق به، أو سخر باسم من أسمائه، أو بأمر من أوامره، أو نكر وعده ووعيده، أو جعل له شريكا، أو ولدا، أو زوجة، أو نسبه إلى الجهل، أو العجز، أو النقص ويكفر بقوله يجوز أن يفعل الله تعالى فعلا لا حكمة فيه اھ(مطلب موجبات الكفر أنواع منها ما يتعلق بالايمان والاسلام. ج 2ص258 ط : ماجد یه) ۔
وفي الدر المختار: ان ما يكون كفرا اتفاقایبطل العمل و النكاح، و ما فيه خلاف يؤمر بالا ستغفار التوبة و تجديد النكاح أى تجديد الاسلام اھ ( باب المرتد ج4 ص 246 ط : ایچ ایم سعید) ۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1