احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

فتوی نمبر :
69569
| تاریخ :
2023-12-05
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم

ایک عورت کا انتقال ہوا ورثاء میں ایک بیٹا ، تین بیٹیاں اور ایک ماں تھی اس وقت وراثت تقسیم نہیں ہوئی تھی اس کے بعد اس عورت کے شوہر نے دوسری شادی کرلی پھر تین سال بعد شوہر کا بھی انتقال ہوگیا دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں تھی ، دوسری بیوی نے اپنی وراثت کا مطالبہ کیا , اس وقت جو کیش رقم تھی وہ دے دی تھی لیکن جائیداد وغیرہ سے انہیں کوئی حصہ نہیں دیا تھا پھر بعد میں انہوں نے انکار کردیا کہ مجھے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہیئے ، اور تین بیٹیوں میں سے ایک بیٹی کی شادی کے وقت وراثت کی رقم سے ہی جہیز دیا گیا اب انہوں نے انکار کردیا کہ مجھے اور کچھ نہیں چاہیئے ، اور شوہر کی پہلی بیوی کی والدہ کو جب بتایا گیا کہ آپ کا بھی اپنی بیٹی کی وراثت سے حصہ بنتا ہے تو انہوں نے صاف انکار کردیا کہ میری بیٹی نہیں ہے تو نواسوں سے کچھ نہیں لوں گی پھر زبردستی انہیں کچھ رقم دی گئی ، عرض یہ کہ اب اگر وراثت کی تقسیم کی جائے تو کس وارث کو کیا حصہ ملے گا ،اور جس جس نے معاف کیا ان کا کیا حکم ہوگا ۔برائے مہربانی جواب ارشاد فرمادیجئے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1 ۔سائلہ کس کی تقسیمِ وراثت کے بارے میں معلوم کرنا چاہتی ہے ، مرحومہ بیوی کی وراثت کے بارے میں یا بعد میں انتقال کر جانے والے شوہر کی وراثت کے بارے میں ؟
2 ۔مرحومہ پہلی بیوی کے انتقال کے وقت اس کی ملکیت میں کچھ ترکہ جائیداد ، کیش رقم ،وغیرہ موجود تھی ؟
3 ۔ مرحومہ بیوی کے والدہ کو کس کی جائیداد میں سے حصہ دیا گیا ہے ؟
4 ۔ دوسری بیوی کو اس کے شوہر کی جائیداد میں سے جو کیش رقم دی گئی تھی ، وہ اس کے حصۂ شرعیّہ کے بقدر تھی یا ویسے اندازے سے دی گئی تھی ؟، نیز وہ اب مزید حصہ کا مطالبہ کررہی ہے یا نہیں ؟
5 ۔ مرحوم کی جس بیٹی کو بطورِ جہیز ترکہ سے جو چیز دی گئی ہے تمام ورثاء عاقل بالغ تھے اور ان کی رضامندی سے دی گئی ہے یا نہیں ؟ ان سوالوں کے جواب کے بعد حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جاسکتا ہے ۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69569کی تصدیق کریں
0     531
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات