جنا ب مفتی صاحب : ایک شخص کا انتقال ہوگیا ، وہ گورنمنٹ ملازم تھا ، اس کی پنشن اس کی بیوہ کو ملتی تھی ، پھر بیوہ کا انتقال ہو گیا ، اس بیوہ کی چار بیٹیاں ہیں ،اس میں سے ایک بیٹی بیوہ ہے ، پھر پنشن اس کے نام ہوگئی ،اس بیوہ کے تین جوان بیٹے ہیں ،کمانے کے قابل ہیں ،کام کرتے ہیں ،اس بیوہ کی تین بہنیں وہ غریب ہیں، ان کے بچے چھوٹے ہیں ،کما نہیں سکتے ،اب اس بیوہ کو تیس ( 30)مہینے کی پنشن تقریباًً (1035000)ملی ہیں ، ہر ماہ(34500) ملے گئی ،پوچھنا یہ ہے کہ یہ پنشن ان چاروں بہنوں کے ابو کی تھی ، یہ پنشن کی رقم چاروں بہنوں میں تقسیم ہوگی ؟ یا بیوہ اکیلی مالک ہوگی ؟
یاد رہے کہ پنشن بیوہ کے والد کی ہے ،نہ کہ بیوہ کے شوہر کی ہے ، جواب دے کر مطمئن فرمائیں ، شکریہ ۔
واضح ہوکہ ملازم کے انتقال کے بعد ادارے کی طرف سے ملنے والی پیشن چونکہ مرحوم کا ترکہ نہیں ، بلکہ ادارہ کی طرف سے پسماندگان کے ساتھ تبرع و احسان ہوتا ہے ،اس لئے ادارہ مرحوم کے پنشن کی رقم کے لئے جس شخص کو نامزد کر دے ، وہی اس کا حقدار ہوگا ، دیگر ورثاء کا اس میں حصہ داری کا دعوی کرنا شرعاً درست نہیں ، لہذا صورتِ مسؤلہ میں مذکور شخص کی بیوہ کے انتقال کے بعد ادارے نے پنشن کی رقم کے لئے جس بیٹی کو نامزد کیا ہے ،اگرچہ اس کے تین جوان کمانے والے بیٹے موجود ہیں ، تب بھی شرعاً مرحوم کی مذکور بیوہ بیٹی ہی اس پنشن کی حقدار ہو گئی ،اس میں مرحوم کی دیگر بیٹیوں کا شرعاً کوئی حق نہیں ، البتہ اگر مذکور بیٹی اپنی خوشی و رضامندی سے اپنی بہنوں کو کچھ دینا چا ہے، تو اس کا اسے اختیار حاصل ہے، مگر ایسا کرنا اس پر لازم نہیں۔
کما فی رد المحتار : و قدمنا أول البيوع تعريف المال بما يميل إليه الطبع و يمكن ادخاره لوقت الحاجة ، و أنه خرج بالادخار ، المنفعة فهي ملك لا مال ؛ لأن الملك ما من شأنه أن يتصرف فيه بوصف الاختصاص كما في التلويح ،اھ (5/51) ۔
و فی بدائع الصنائع : لأن الإرث إنما يجري في المتروك من ملك أو حق للمورث على ما قال «- عليه الصلاة و السلام - من ترك مالا أو حقا فهو لورثته » و لم يوجد شيء من ذلك فلا يورث و لا يجري فيه التداخل اھ (7/57)
کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)
یونیکوڈ احکام وراثت 0باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 1