احکام وراثت

ایک بھائی کا ترکے کا مکان لیکر باقی بہن بھائیوں کو پیسے دینے کا حکم

فتوی نمبر :
69718
| تاریخ :
2023-12-13
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ایک بھائی کا ترکے کا مکان لیکر باقی بہن بھائیوں کو پیسے دینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک خاتون کا انتقال ہوگیا اس کے ورثاء میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں موجود ہیں ، مرحومہ نے ترکہ میں ایک مکان چھوڑا ہے جس کی مالیت تقریباً 35 لاکھ روپے ہیں ، مرحومہ کے بڑے بیٹے نے اپنے بھائی اور بہنوں کو کہا کہ یہ مکان میں رکھتا ہوں تم سب کو حصہ جب جب تم لوگوں کو ضرورت ہوگی میں دے دوں گا ، ایک بھائی جس کا حصہ 8لاکھ 75 ہزار روپے تھا دیدیا اور ایک بہن کو اس کاحصہ 4لاکھ 37 ہزار پانچ سو تھا وہ قسطوں میں دیااس میں ابھی بھی 87 ہزار پانچ سو روپے دینے باقی ہیں ، اس بھائی نے وہ مکان کرایہ پر دیدیا ہے ، ہر ماہ 25 ہزار روپے کرایہ آتا ہے ، اس مکان کو کرایہ پر دئیے ہوئے تین سال کاعرصہ ہوگیا ہے تین سال کا کرایہ9 لاکھ روپے ابھی تک کمایا ہے، اب بھی تین بہنوں کاحصہ دینا باقی ہے تین سال کاعرصہ گزرنے کے باوجود اس نے ان کاحصہ ادا نہیں کیا، اب پوچھنا یہ ہے کہ وراثت کے مکان پر جو یہ کاروبار کررہاہے 9 لاکھ روپے جو کھایا ہے کیا یہ منافع اس کےلئے جائز ہے یا اس منافع میں جن تین بہنوں کا حصہ اس نے ادا نہیں کیاہے اور ایک بہن جس کے ابھی 87 ہزار پانچ سو روپے باقی ہیں ان کا بھی حصہ ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر مرحومہ کے ورثاء میں سے ایک بیٹے نے اپنے باقی بھائی بہنوں کے حصوں کی قیمت لگا کر انہیں باضابطہ طور پر خرید لئے ہوں ( جیسا کہ سوال سے بھی یہی معلوم ہورہاہے)تو ایسی صورت میں مذکور بیٹا ترکےکےمکان کا مالک بن چکاہے، اب اس میں مرحومہ کے دیگر ورثاء کا شرعاً کوئی حق نہیں ، چنانچہ مذکور نے مکان کو کرایہ پر دیکر جو رقم حاصل کی ہے وہ بھی اسی کی ملکیت ہے، اس میں دیگر ورثاء حقدار نہ ہونگے ،البتہ مذکور بڑے بھائی نے ابتک جن ورثاء کے حصوں کی قیمت کی ادائیگی نہیں کی، اسکی ادائیگی انکےذمہ لازم اور ضروری ہے ، لہذا اس کو چاہیئے کہ جلد از جلد باقی ورثاء کے حصص کی قیمت آدا کرکے مواخذہ اخروی سے سبکدوشی کی فکر کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایة: البيع ينعقد بالإيجاب والقبول إذا كانا بلفظي الماضي مثل أن يقول أحدهما بعت والآخر اشتريت(الی قولہ) وإذا حصل الإيجاب والقبول لزم البيع ولا خيار لواحد منهما إلا من عيب أو عدم رؤية.(3/23)۔
وفی الدر المختار: (وكل) من شركاء الملك (أجنبي) في الامتناع عن تصرف مضر (في مال صاحبه) لعدم تضمنها الوكالة (فصح له بيع حصته ولو من غير شريكه بلا إذن۔الخ
وفی الرد: فبيع كل منهما نصيبه شائعا جائز من الشريك والأجنبي.(4/300)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69718کی تصدیق کریں
0     562
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات