نماز قصر

ملازمت کیلئے ہر ہفتہ شرعی سفر کرنے والوں کی نماز کا حکم

فتوی نمبر :
69770
| تاریخ :
عبادات / نماز / نماز قصر

ملازمت کیلئے ہر ہفتہ شرعی سفر کرنے والوں کی نماز کا حکم

محترم مفتی صاحب ! السلام علیکم ! جو لوگ شہر سے باہر اڑتالیس (48) میل سے زیادہ ملازمت کرتے ہیں اور کئی سالوں سے ملازمت کر رہے ہیں ، تو کیا جب وہ ہر دفعہ جب گھر سے ملازمت کے لئے نکلیں اور نیت واپسی کی پندرہ (15) دن سے کم ہو تو کیا وہ اپنی ملازمت کی جگہ پر جب اپنی نماز ادا کریں گے تو مسافر والی یعنی قصر نماز ہی ادا کریں گے ؟ اس سوال کا تحریری شکل میں فتوی مرحمت فرما دیں ، جزاک اللہ ! کیوں کہ میں نے اپنے جاننے والے ایک مفتی صاحب سے یہ مسئلہ پوچھ کر اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے، لیکن کچھ لوگ اس بات کی تصدیق کے لئے تحریری فتوی دیکھنا چاہتے ہیں، جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جن ملازمین نے اگر اب تک جائے ملازمت میں پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کی نیت نہ کی ہو تو وہ اپنی جائے ملازمت میں شرعاً مسافر شمار ہوں گے، لہذا جائے ملازمت میں اور دورانِ سفر اپنی انفرادی چار رکعت والی نمازوں میں قصر کرنا لازم ہے ، البتہ ایک دفعہ بھی اگر جائے ملازمت میں پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کی نیت کر لی تو اب وہ ان کا وطنِ اقامت کہلائے گا، پھر جب تک وہاں ملازمین کی اقامت اور رہائش کا ضروری سامان باقی رہے، تب تک وہ مقیم شمار ہوں گے اور تمام نمازیں مکمل اور پوری پڑھنی لازم ہوں گی، اگرچہ پندرہ دن سے کم کی نیت سے آئے ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوی الھندیة: و لا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر، كذا في الهداية (الیٰ قولہ) و لا بد للمسافر من قصد مسافة مقدرة بثلاثة أيام حتى يترخص برخصة المسافرين و إلا لا يترخص أبدا اھ(1/ 138)۔
و فی بدائع الصنائع: و أما بيان ما يصير المسافر به مقيما: فالمسافر يصير مقيما بوجود الإقامة، و الإقامة تثبت بأربعة أشياء: أحدها: صريح نية الإقامة و هو أن ينوي الإقامة خمسة عشر يوما في مكان واحد صالح للإقامة فلا بد من أربعة أشياء: نية الإقامة و نية مدة الإقامة، و اتحاد المكان و صلاحيته للإقامة اھ (1/ 97)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69770کی تصدیق کریں
0     830
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات