احکام وراثت

جہیز کا سامان اور مرحومہ کا بقیہ حق مہر ورثاء میں تقسیم ہوگا ؟

فتوی نمبر :
69817
| تاریخ :
2023-12-18
معاملات / ترکات / احکام وراثت

جہیز کا سامان اور مرحومہ کا بقیہ حق مہر ورثاء میں تقسیم ہوگا ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ! میری بیوی کا انتقال ہوگیا ہے ، ورثاء میں شوہر ، والدین اور ایک دو سال کا بیٹا موجود ہے ، میری مرحومہ بیوی کا ترکہ مذکور ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگا ؟اور شادی کے موقع پر جو جہیزکا سامان ملا تھا اس پر کس کا حق ہوگا؟ جبکہ میری مرحومہ بیوی کا حقِ مہر تین تولہ سونا تھا جس میں سے ڈیڑھ تولہ دیدیا تھا اور ڈیڑھ تولہ باقی ہے ، اب باقی کے حقِ مہر کی ادائیگی کا کیا حکم ہے کیا یہ حقِ مہر بھی ترکہ میں شمار ہوکر تقسیم ہوگا یانہیں ؟ اور دو سال کے بیٹے کے ترکہ کا حصہ کس کے پاس رہے گا؟ نیز میری بیوی بیماری کے ایام میں اپنی والدہ کے گھر چلی گئی تھی اور وہی اس کا انتقال ہواتھا اس دوران ہسپتال آنے جانے اور دوائی وغیرہ کے ساتھ انتقال پر جو اخراجات آئے وہ ادا کرنا مجھ پرلازم ہے یا نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی مرحومہ بیوی کو شادی کے موقع پراہلِ خانہ کی طرف سے بطورِ جہیز جو کچھ ملا تھا وہ شرعاً مرحومہ کی ملکیت تھا جو کہ اب مرحومہ کی وفات کےبعد دیگر ترکے کی طرح اس کے تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعی تقسیم ہوگا، اسی طرح سائل کے ذمہ بیوی کا جو بقیہ ادھا حقِ مہر واجب الادا ء ہے ، وہ بھی مرحومہ کے انتقال کےبعد ان کے ترکہ میں شامل ہوکر سائل سمیت مرحومہ کے تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعی تقسیم ہوگا ، جس میں مرحومہ کا نابالغ بیٹا بھی اپنے شرعی حصے کے بقدر حصہ دار ہوگا ، البتہ نابالغ بیٹے کاحصہ اس کےبالغ اور سمجھدار ہونے تک والد ، ولی اور سرپرست ہونے کی حیثیت سے بطور ِ امانت و حفاظت سائل کے پاس رکھا رہے گا ، جو بچے کے ضروری اخراجات میں عرف کے مطابق خرچ کیا جائے گا،
جبکہ سائل کی مرحومہ بیوی کے علاج و معالجے اوراس کے ہسپتال لانے لیجانے پر جو اخراجات ہوئیں ہیں وہ اگر مرحومہ کےوالدین نے سائل کے کہنے پر نہ کئے ہوں، بلکہ اپنے طور پر یہ اخراجات کئے ہوں، تو ایسی صورت میں شرعاً ان اخراجات کی ذمہ داری سائل کے ذمہ عائد نہ ہوگی ، تاہم اگر سائل احسان کےبدلے کے طور پر ان اخراجات کو ادا کرنا چاہے تو ایسا کرنا جائز بلکہ بہتر اور افضل ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی ردالمحتار : كل أحد يعلم أن الجهاز ملك المرأة وأنه إذا طلقها تأخذه كله، وإذا ماتت يورث عنها۔(5/302)۔
و فی الدر المختار : و يتأكد (عند وطء أو خلوة صحت) من الزوج (أو موت أحدهما)۔(٣/١٠٢)۔
وفی العناية شرح الهداية:۔۔۔أَنَّهُ مُتَبَرِّعٌ بِأَدَائِهِ وَالْمُتَبَرِّعُ لَا يَرْجِعُ."( کتاب الکفالة، ج:4، ص:920)۔
و فی فتح القدير للكمال ابن الهمام قال: (وإذا مات الزوجان وقد سمى لها مهرا فلورثتها أن يأخذوا ذلك من ميراث الزوج، وإن لم يكن سمى له مهرًا فلا شيء لورثتها عند أبي حنيفة. و قالا : لورثتها المهر في الوجهين) معناه المسمى في الوجه الأول و مهر المثل في الوجه الثاني، أما الأول؛ فلأن المسمى دين في ذمته وقد تأكد بالموت فيقضى من تركته، إلا إذا علم أنها ماتت أولا فيسقط نصيبه من ذلك. و أما الثاني فوجه قولهما أن مهر المثل صار دينا في ذمته كالمسمى فلا يسقط بالموت كما إذا مات أحدهما. ولأبي حنيفة أن موتهما يدل على انقراض أقرانهما فبمهر من يقدر القاضي مهر المثل.
(قوله: على ما نبينه) يعني في المسألة التي تليها من غير فصل، و هي ما إذا مات الزوجان و قد سمى لها مهرا ثبت ذلك بالبينة أو بتصادق الورثة فلورثتها أن يأخذوا ذلك من ميراث الزوج، هذا إذا علم أن الزوج مات أولا أو علم أنهما ماتا معا أو لم تعلم الأولية؛ لأن المهر كان معلوم الثبوت، فلما لم يتيقن بسقوط شيء منه بموت المرأة أولا لا يسقط، وأما إذا علم أنها ماتت أولا فيسقط منه نصيب الزوج؛ لأنه ورث دينا على نفسه.‘‘ (3/ 378)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
میر اٖفضل اکبر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69817کی تصدیق کریں
0     594
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات