احکام وراثت

قریب کا وارث ہوتے ہوئے اس سے دور کے وارث کی وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
69866
| تاریخ :
2023-12-20
معاملات / ترکات / احکام وراثت

قریب کا وارث ہوتے ہوئے اس سے دور کے وارث کی وراثت کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ مسمیٰ عبد الرحمٰن کا انتقال ہوا ، بوقتِ انتقال اُن کے ورثاء میں بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی حیات تھی , جو کہ سب اب بیرون ملک میں مقیم ہیں ، اور چالیس سال سے اُن سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا ، اور نہ ہی ہمیں اس بات کا علم ہے کہ وہ حیات بھی ہیں یا نہیں ، ہمارے رشتہ داروں میں کچھ لوگ مرحوم عبد الرحمٰن کے دادا سے بھی اُوپر اپنا رشتہ منسلک کرکے مرحوم عبد الرحمٰن کی وراثت میں حصہ کا مطالبہ کر رہے ہیں ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا اُن رشتہ داروں کا ایسے مطالبہ کرنا درست ہے یا نہیں؟ اور مرحوم عبد الرحمٰن کی وراثت کیسے اور کس کس پر تقسیم ہوگی ؟ جبکہ ورثاء پاکستان میں بھی نہیں ہیں تو ہم کب تک اُن کا انتظار کریں ؟ مرحوم کے ترکے میں اُنتالیس ایکڑ زمین ہے جو کہ لسبیلہ بلوچستان میں موجود ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جب تک میت کے حقیقی اور قریبی ورثاء موجود ہوں تو اس وقت تک بعید کےورثاء ترکہ میں حصہ دار نہیں بنتے ، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر مرحوم عبد الرحمٰن کے حقیقی ورثاء بیوہ اور اولاد , حیات ہوں(اور آج کے معلوم کرنا کوئی مشکل نہیں) تو دور کے رشتہ داروں کا مرحوم کے ترکہ میں حصہ کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

اس کےبعد واضح ہو کہ مسمیٰ عبد الرحمٰن کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اُنکے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال مذکور جائیداد سمیت جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کوئی واجب الادا قرض ہو یا بیوہ کا حق مہر ادا نہ کیا ہو تو اس کی ادائیگی کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگرمرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3/ 1) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل چالیس (40) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو پانچ (5) حصے , ہر ایک بیٹے کو چودہ (14) حصے , جبکہ ہر ایک بیٹی کو سات (7) حصے دیے جائیں-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69866کی تصدیق کریں
0     1034
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات