تفریق و تنسیخ

بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

فتوی نمبر :
70011
| تاریخ :
2023-12-28
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

لڑ کی شادی شدہ ہے ، آٹھ سال ہو گئے، شوہر سے کوئی رابطہ نہیں کسی قسم کا ، کیا اب وہ ڈائریکٹ دوسرے سے نکاح کر سکتی ہے ؟ مذہبی کوئی پابندی تو نہیں ان پر ؟
نوٹ : شوہر مفقود نہیں ہے ،نو سال سے نہ لڑکی کو بساتا ہے اور نہ کوئی خرچہ وغیرہ اٹھاتا ہے، جبکہ طلاق یا خلع دینے پر بھی آمادہ نہیں ہوتا، ایسی صورت میں کیا عدالت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوئی صورت ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ میاں بیوی خواہ جتنا ہی عرصہ ایک دوسرے سے الگ رہیں، لیکن جب تک ان کے درمیان باقاعدہ طلاق یا خلع کے ذریعہ علیحدگی اور عدت مکمل نہ ہو تو اس وقت تک بیوی کے لئے کسی اور جگہ نکاح کرنے کی اجازت نہیں، لہذا سوال میں مذکور لڑکی کے شوہر نے اگر اپنے بیوی کو طلاق نہ دی ہو تو محض شوہر سے الگ رہنے اور نان و نفقہ نہ دینے کی وجہ سے وہ دوسری جگہ نکاح نہیں کرسکتی اور نہ ہی یہ دوسرا نکاح شرعاً منعقد ہوگا، البتہ اگر اس کا شوہر اپنا گھر بسانے اور اباد کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو خاندان اور علاقے کے ذمہ دار لوگوں کے ذرریعہ بات چیت کرکے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے، تاہم ان تمام تر کوشش کے باوجود بھی اگر وہ نہ تو بیوی کو بسانے کے لئے تیار ہو اور نہ ہی طلاق یا خلع کے ذریعہ علیحدگی پر آمادہ ہو ، بلکہ اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس رشتہ کو یوں لٹکانا چاہتا ہو تو ایسی صورت میں وہ شرعاً متعنت شمار ہوگا، ا ور ایسی مجبوری میں اس لڑکی کے لئے بذریعہ عدالت نان و نفقہ نہ دینے اور حقوق کی ادائیگی نہ کرنے کی بنیاد پر فسخ نکاح کا حق حاصل ہوگا،
جس کا طریقہ یہ ہے کہ عورت اپنا مقدمہ مسلمان حاکم (حج) کے سامنے پیش کرے اور جس کے سامنے یہ مقدمہ پیش ہو وہ معاملہ کی شرعی شہادت وغیرہ کے ذریعے پوری تحقیق کرے اور اگر عورت کا دعویٰ صحیح ثابت ہو جائے تو اس کے خاوند سے کہا جاوے کہ اپنا گھر بسا کر بیوی کے حقوق ادا کر و یا طلاق دو، ورنہ ہم تفریق کر دیں گے ، اس کے باوجود اگر وہ ظالم کسی صورت پر عمل کرنے کو تیار نہ ہو تو بغیر کسی انتظار و مہلت کے قاضی اس کا قائم مقام بن کر اس کی بیوی پر طلاق واقع کر دے، چنانچہ ایسا کرنے سے اس عورت پر ایک طلاق ِبائن واقع ہو جائے گی اور وہ عورت عدت کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح بھی کر سکے گی، اور عدت کی ابتدا قاضی کے فیصلہ کے دن سے ہو گی،
یاد رہے کہ عدالت میں جو مقدمہ دائر کیا جائے وہ شوہر کے متعنت ہونے کی بنیاد پر ” تنسیخ نکاح “ کا مقدمہ دائر کیا جائے، خلع کا مقدمہ دائر نہ کیا جائے اور نہ ہی خلع کا طریقہ کار اختیار کیا جائے، ورنہ فسخ نکاح معتبر نہ ہو گا۔ جبکہ عورت کے پاس اپنا دعوی ثابت کرنے کیلئے اگر گواہ بھی نہ ہوں (تو ایسی صورت میں چونکہ شوہر سے قسم لی جاتی ہے، لیکن اگر وہ عدالت میں حاضر ہی نہ ہو) تو شوہر کے پاس بار بار " تنسیخ نکاح کا نوٹس پہنچنے کے باوجود اس کا عدالت میں حاضر نہ ہونا حکما ً "نکول عن الیمین " شمار ہو گا، اور اس کے خلاف قاضی کا فیصلہ شرعاً بھی معتبر ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي حيلة الناجزة للحيلة العاجزة: واما المتعنت الممتنع عن الانفاق ففى مجموع الأمير ما نصه: ان منعها نفقة الحال فلها القيام فان لم يثبت عسره انفق او طلق و الا طلق عليه قال محشيه اى طلق عليه الحاكم من غير تلوم اھ (ص 150، ط؛ دار الاشاعت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70011کی تصدیق کریں
0     1606
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نعت کی بے حرمتی کرنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجۂ متعنّت کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات