نماز قصر

دوسرے شوہر ملازمت کی صورت میں قصر نماز کا حکم

فتوی نمبر :
70013
| تاریخ :
2023-12-29
عبادات / نماز / نماز قصر

دوسرے شوہر ملازمت کی صورت میں قصر نماز کا حکم

السلام علیکم
پیچیدہ مسَلہ میں ایک صورتحال سے گزر رہا ہوں ، جس میں آپکی رہنمائی درکار ہے۔ میں ایبٹ آباد میں رہائش پذیر ہوں اور اسلام آباد میں کانٹریکٹ پر کام کرتا ہوں۔ ہر پیر کی صبح اسلام آباد آتا ہوں اور جمعے کی شام واپس ایبٹ آباد چلا جاتا ہوں۔ اسلام آباد میں ہوسٹل یا گیسٹ ہاؤسز میں رہتا ہوں ، کوئی مستقل ٹھکانا نہیں ۔ دو شہروں کے درمیان فاصلہ تقریباً 130 کلومیٹر ہے۔ تنخواہ اتنی ہے کہ قرض کی ضرورت نہیں پڑتی الحمد للہ۔ میں اپنے ذاتی علم اور سمجھ کی بنیاد پر اپنے آپ کو ۵ دن مسافر سمجھتا ہوں۔ اور نمازِ قصر (مسافر کی نماز) پڑھ رہا ہوں ، میرے علم کے مطابق اگرسفر کا ارادہ 14 دنوں سے کم کا ہو اور فاصلہ تقریباً 78 کلومیٹر سے زیادہ ہواور اس شہر میں مقیم نہیں ہوں، توآپ مسافر شمار ہوں گے اور قصرادا کریں گے۔ تاہم ایک مختلف رائے یہ ہے کہ کیونکہ میں یہاں روزگار کے لئے ہوں اور مستقل ہوں (پر میں مقیم تو نہیں ہوں) ، میں سفر کرنے والے کے طور پر شمار نہ ہو سکتا ہوں , میری ناقص رائے میں سفر کے لئے شرط اپنے شہر یا گاؤں کوچھوڑنا ہے وجہ چاہے تجارت ہو ، کاروبار ہو، نوکری ہو یا جنگ ہو ، ہوسٹل یا گیسٹ ہاوس کی زندگی کے اپنے مسائل ہیں ، صرف رات گزارنا ہی مقیم نہیں بناتا ، اس طرح سے تو حج پر جانے والے مسافر ہم سے زیادہ اچھے حالات اور ہوٹلوں میں رہتے ہیں۔ آخری گزارش اگر حدیث سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سفر کی ان روایات سے کوئی حوالہ مل جاے جو انہوں نے تجارت کے دوران کیا تو میں اپنے حالات سے زیادہ قریب پاوَں گا۔ میں خواہش کرتا ہوں کہ آپ میری راہنمائی اور اس معاملے پر وضاحت فراہم کریں تاکہ میں مناسب عمل کروں۔ جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنی جائے ملازمت " اسلام آباد " کو وطن اقامت بناتے ہوئے ، اگر اس میں ایک بار بھی پندرہ یا پندرہ دن سے زیادہ رہنے کی نیت نہ کی ہو ، تو ایسی صورت میں سائل اسلام آباد میں پندرہ دن سے کم قیام کرنے کی صورت میں مسافر شمار ہوگا اور اس پر انفرادی نماز پڑھتے وقت قصر کرنا لازم ہوگا ، تاہم مقیم امام کی اقتداء میں نماز ادا کرتے وقت اتمام لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى : وَإِذَا ضَرَبْتُمْ فِي الْأَرْضِ فَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَقْصُرُوا مِنَ الصَّلَاةِ الخ (سورة النساء، الأية : 101) –
و في الصحیح للمسلم : عن ابن عمر أنه قال : إني صحبت رسول الله -صلى الله عليه وسلم فى السفر فلم يزد على ركعتين حتى قبضه الله وصحبت أبا بكر فلم يزد على ركعتين حتى قبضه الله وصحبت عمر فلم يزد على ركعتين حتى قبضه الله ثم صحبت عثمان فلم يزد على ركعتين حتى قبضه الله وقد قال الله (لقد كان لكم فى رسول الله أسوة حسنة . ( باب صلاة المسافرين و قصرها، رقم : 689، ص 300، ط : مؤسسة الرسالة ) –
و في تنوير الأبصار : من خرج من عمارة موضع إقامته قاصدامسيرة ثلاثة أيام ولياليها (إلى قوله) صلى الفرض الرباعي ركعتين حتى يدخل موضع مقامه أو ينوي إقامة نصف شهربموضع صالح لها فيقصر إن نوى الاقامة في أقل منه أي في نصف شهر الخ ( باب صلاة المسافر، ج2، ص 121، ط : سعيد ) –
و في الفتاوى الهندية : ولا يزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوما أو أكثر ، وإن نوى أقل من ذلك قصر الخ ( الباب الخامس عشر في صلاة المسافر، ج1، ص 296، ط : رشيدية ) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70013کی تصدیق کریں
0     717
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وطن اقامت میں نماز کے حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • دوران سفر قصر پڑہتے وقت سنتوں کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • بحری جہاز پر ملازمت کے دوران نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • راستے میں نماز کیسے ادا کریں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • پاکستان ریلوے کا گارڈ مسافر ہے ؟ قصر کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • مسافر کا مقیم امام کی اقتداء میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • عورت اپنے میکے اور آدمی اپنے سسرال میں مسافر ہیں یا مقیم؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر ہفتہ واری قیام کی صورت قصرکریں یا اتمام؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 2
  • ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کرنے والا ڈرائیورنماز قصر کریگا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • نوے کلومیٹر دور آفس روزانہ جانا ہوتو نماز قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز قصر 0
  • مسافت اگر زیادہ ہو تو دوران ملازمت قصر نمازادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز قصر 0
  • ام ہانی نام کیسا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 3
  • یمنیٰ اور فاطمہ نام کا مطلب

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جاۓ ملازمت و تدریس میں پندرہ یوم سےکم ٹھہرنے کی مستقل ترتیب کی صورت میں قصرو اتمام کا مسئلہ

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سفرِ شرعی کی نیت سے ، گاؤں سے نکلتے وقت ، احکامِ سفر شروع ہونے کی ابتداء اور واپسی پر انتہاء کی حدود

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • تربیت کے لۓ فوجی دستے کا جنگل یا صحرا میں پندرہ یوم سے زائد ٹھہرنے کی صورت میں ، قصر و اتمام کے احکامات

    یونیکوڈ   نماز قصر 4
  • حالت سفر میں نماز باجماعت اور قصر کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 2
  • پرانے گھر میں نماز قصر کریں گے یا نہیں

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیاوطنِ اقامت کےلۓ پندرہ دن کا مکمل قیام ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کراچی سے حب چوکی جانے کی صورت میں نماز قصر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • جائے ملازمت پر قصر نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • کیا تبلیغی حضرات دورانِ سفر مقیم نہیں بنتے؟

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • سولہ دن سے مکہ میں مقیم ہونے کی صورت میں منیٰ اور عرفات میں اتمام کا حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 1
  • نماز قصر کے متعلق حکم

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
  • دورانِ سفر سنن ونوافل کا حکم- سفرِ شرعی کے دوران ،فرائض میں قصداً اتمام کرنا

    یونیکوڈ   نماز قصر 0
Related Topics متعلقه موضوعات