احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم نیز کسی وارث کو زندگی میں حصۂ وراثت دینے کا حکم

فتوی نمبر :
70115
| تاریخ :
2024-01-03
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم نیز کسی وارث کو زندگی میں حصۂ وراثت دینے کا حکم

ہم چار بھائی اور پانچ بہنیں ہیں ، ہمارے والدین کا انتقال ہوگیا ہے ، والد کی طرف سے ہمیں وراثت میں ایک گھر ملا ہے ، ہمارے ایک بھائی کا انتقال والدین کےبعدہوا ہے ، اور ایک بہن کو ان کی شادی کے بعد ہمارے والدین نے ایک گھر لے کر دے دیا تھا ، اور یہ کہا تھا کہ یہ گھر تمہاری وراثت کا حصہ ہے ، اب موجودہ گھر میں تمہارا کوئی حصہ نہیں ہے، تو اب کیا اس بہن کا وراثت میں حصہ ہوگا ،اور جس بھائی کا انتقال ہوگیا ہے ، اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ ان کو وراثت میں حصہ دینا ہوگا یا نہیں ؟جبکہ ان کے چھوٹے بچے ہیں ( دو بیٹے ، اور تین بیٹیاں ) اور بہن بھائیوں کے حصے کس طرح ہونگے ؟ یعنی بھائی کا کتنا حصہ ہوگا اور بہن کا کتنا حصہ ہوگا ؟ آپ ہماری رہنمائی فرمائیں۔شکریہ
بھائی کے ورثاء : دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں اور مذکور بہن کو گھر باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ دیدیا تھا ،اور اس نے رہائش بھی اختیار کرلی تھی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد مرحوم نے اگر اپنی صحت والی زندگی میں بیٹی کو مذکور مکان باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ دیدیا تھا، تو سائل کی مذکور بہن اس مکان کی مالک بن چکی تھی اور شرعاً یہ " ہبہ " کہلائیگا ، تقسیمِ میراث نہیں ، چنانچہ اس کی وجہ سے وہ والدکی میراث سے محروم نہ ہوگی ، بلکہ دیگر بہنوں کی طرح مذکوربہن بھی اپنے شرعی حصہ کی حقدار ہوگی ، البتہ اگر مذکور بہن اپنے شرعی حصہ کے بقدر زندگی میں وصول کر چکی ہو تو اب اس کو چاہیئے کہ اپنا پورا حصہ لینے کے بجائے میراث میں سے تھوڑا بہت لیکر بقیہ حصہ سے دیگر ورثاء کے حق میں دستبردار ہوجائے ، البتہ ایسا کرنا اس پر لازم نہیں، جبکہ سائل کے جس بھائی کا انتقال والدین کی وفات کے بعد ہوا ہے ، اس کو ملنے والا شرعی حصہ اس کے اپنے ورثاء کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگا ۔
اس کے بعد واضح ہو کہ صورتِ مسؤلہ میں مرحوم والد نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر اس کے ذمہ کچھ قرض واجب الاداء ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3 ) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل (91 ) حصے بنائےجائیں ، جن میں سے مرحوم کے ہر بیٹے کو چودہ (14) حصے ، ہر بیٹی کو سات( 7 ) حصے ، مرحوم بھائی کے ہر بیٹے کو چار(4 ) اور ہر بیٹی کو دو(2 ) حصے دیے جائیں ،

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملۃ ردالمحتار: الارث جبری لا یسقط بالاسقاط الخ ( ج7 ص 505 مطلب واقعۃ الفتوی ط: سعید ) ۔
و فی الھندیۃ : و منھا ان یکون الموھوب مقبوضا حتی لا یثبت الملک للموھوب لہ قبل القبض الخ ( ج4 ص 374 کتاب الھبۃ ط: ماجدیۃ ) ۔
و فی رد المحتار : قال القھستانی : و اعلم ان الناطفی ذکر عن بعض اشیاخہ ان المریض اذا عین لواحد من الورثۃ شیئا کالدار علی ان لا یکون لہ فی سائر الترکۃ حق یجوز ، و قیل ھذا اذا رضی ذلک الوارث بہ بعد موتہ فحینئذ یکون تعیین المیت کتعیین باقی الورثۃ معہ کما فی الجواھر اھ ( ج6 ص 655 کتاب الوصایا ط: سعید ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70115کی تصدیق کریں
0     635
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات